پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 486 پوائنٹس کا اضافہ

?️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے ابتدائی روز منفی رجحان کے بعد آج تیزی دیکھی جا رہی ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 486.81 پوائنٹس اضافہ ہوا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 11 بج کر 15 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 486.81 پوائنٹس یا 0.74 فیصد اضافے کے بعد 66 ہزار 499 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 211.3 پوائنٹس کمی کے بعد 66 ہزار 12 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

میٹس گلوبل نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا تھا کہ مارکیٹ کی کوئی سمت نظر نہیں آرہی کیونکہ آج اسٹیٹ بینک کے زری پالیسی اجلاس میں شرح سود کے فیصلے کے بعد مارکیٹ کی نئی سمت کا تعین ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی کا سلسلہ جاری ہے، 3 نومبر کو ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا، جبکہ 10 دسمبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس پہلے 65 ہزار اور بعد ازاں تاریخ میں پہلی بار 66 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

7 دسمبر کو پی ایس ایکس بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 800 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 64 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

6 دسمبر کو بھی پی ایس ایکس میں تاریخی سنگ میل عبور کرنے کا سلسلہ جاری رہا، اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 63 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اس سے قبل 4 دسمبر کو 100 انڈیکس 802 پوائنٹس یا 1.3 فیصد اضافے کے بعد 62 ہزار 493 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

صہیونی نمائندے نے عوام سے نیتن یاہو کے خلاف احتجاج کرنے کی اپیل کی

?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی پارلیمنٹ کے رکن اور یش عتید پارٹی سے تعلق رکھنے

نئی امریکی حکومت کی ایران کے بارے میں پالیسی کیا ہوگی؟

?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی انتخابات کے قریب آتے ہی یہ سوال اہمیت اختیار

صدر مملکت آرمی چیف کی تعیناتی پر مجھ سے مشورہ کریں گے

?️ 24 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان

جنوبی عراق میں دھماکہ/ 15 افراد شہید ، 25 زخمی

?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ جنوبی عراقی صوبے بصرہ میں

فواد چوہدری اور شیر افضل مروت کی زبانی جنگ

?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے شیر افضل مروت کی

سعودی فنڈ برائے ڈویلپمنٹ اور اسٹیٹ بینک کے درمیان معاہد ہ ہوا ہے

?️ 29 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سعودی فنڈ برائے ڈویلپمنٹ اور اسٹیٹ

کیا ویگنر گروپ نائیجر باغیوں کی مدد کرے گا؟

?️ 7 اگست 2023سچ خبریں: نائیجر میں فوجی بغاوت کے رہنماؤں نے ویگنر گروپ سے

یوکرین کو روس سے لڑنے کے لیے مزید بھاری ہتھیاروں کی ضرورت ہے:  لندن

?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:    برطانوی وزیر خارجہ لز ٹرس، جنہیں سبکدوش ہونے والے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے