پاکستانی پروفیسر سمیت محققین کی ٹیم نے ’سپر کمپیوٹنگ کا نوبیل انعام‘ جیت لیا

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر زبیر خالد کلائمیٹ ماڈلنگ میں گورڈن بیل پرائز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں، پاکستانی ریسرچر سمیت پوری ٹیم کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پروجیکٹ تیار کرنے پر ’سپر کمپیوٹنگ کا نوبیل انعام‘ دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورڈن بیل پرائز ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ (ایچ پی سی) میں شاندار کامیابیوں اور موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے جدید متوازی کمپیوٹنگ کی شراکت کا ایک سالانہ ایوارڈ ہے، اس ایوارڈ کو سپر کمپیوٹنگ کی دنیا کا نوبیل انعام بھی کہا جاتا ہے۔

لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر زبیر خالد یہ ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

ایسوسی ایشن فار کمپیوٹنگ مشینری (اے سی ایم) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹیم نے یہ ایوارڈ اپنے منصوبے (ایگزاسکیل کلائمیٹ ایمولیٹرز کا استعمال کرتے ہوئے ارتھ سسٹم ماڈل آؤٹ پٹ کو بڑھانا اور پیٹا بائٹس کو ان کے اسٹوریج میں محفوظ کرنا) کے لیے حاصل کیا۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر خالد کا یہ اہم کام موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے مصنوعی ذہانت کی مدد سے درست پیشگوئی اور وقتی خبر دینے کا ایک منصوبہ ہے، ان پیشگوئیوں میں سیلاب، گرمی کی شدید لہروں اور سمندری طوفانوں کی معلومات شامل ہیں۔

ڈاکٹر خالد نے ڈان کو بتایا کہ ان کا منصوبہ ایک ’اسمارٹ کلائمیٹ ماڈل‘ ہے جو روایتی کلائمٹ ماڈلز سے تیز اور جدید ہے، جو ’زیادہ ڈیٹا کو چلانے اور تیار کرنے میں طویل وقت لیتا ہے اور اسے اسٹور کرنا اور اس کا تجزیہ کرنا مشکل ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ایمولیٹر ان ماڈلز کے انتہائی ذہین، کمپیکٹ ورژن کی طرح کام کرتا ہے اور یہ آلہ کلائمٹ ماڈلنگ کے انرجی فٹ پرنٹ کو بھی کم کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ آلہ مکمل سیمولیشن چلانے کے بجائے مختصر ڈیٹا ان پٹ اور جدید الگورتھم کا استعمال کرکے آب و ہوا کے نمونوں کی درست اور تیزی سے پیش گوئی کرسکتا ہے۔

پاکستانی پروفیسر نے مزید کہا کہ یہ ایمولیٹر اس ہم پیش رفت کو ممکن بنائے گا جس کے ذریعے مقامی اور عالمی سطح پر آب و ہوا سے متعلق مظاہر کو سمجھ سکتے ہیں، اس کی پیش گوئی کر سکتے ہیں اور جواب دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ایگزاسکیل کلائمیٹ ایمولیٹر ان واقعات کی پیش گوئی میں درستی اور رفتار کو نمایاں طور پر بہتر بناتا ہے اور اس طرح بروقت اور درست سیلاب، سمندری طوفانوں اور ہیٹ ویو کی پیشگوئیوں کو ممکن بناتا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کو موسمیاتی پیشگوئیوں کی بنیاد پر آبپاشی کی حکمت عملی کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرنے کے لیے اس آلے کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تحقیقی ٹیم میں اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد نے کہا کہ ان کی توجہ ’مقامی اعداد و شمار کے تجزیہ اور ماڈلنگ ٹولز کو مربوط کرنے‘ پر مرکوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنا اور ہمارے وقت کے سب سے اہم عالمی چیلنجز میں سے ایک سے نمٹنے میں کردار ادا کرنا انتہائی فخر کی بات ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کامیابی پاکستان میں نوجوان سائنسدانوں کو تحقیق اور جدت کو آگے بڑھانے کی ترغیب دے گی۔

مشہور خبریں۔

یوکرین میں جنگ کب ختم ہوگی؟

🗓️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:   یوکرین میں روسی فوجی کارروائیاں پانچویں مہینے میں داخل ہو

حکومت نے کسی کے کہنے پر آئینی ترمیم لانے کی کوشش کی: سینیٹر علی ظفر

🗓️ 17 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد میں سویڈن کا سفارت خانہ غیرمعینہ مدت کیلئے بند

🗓️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سویڈن نے سیکیورٹی صورت حال کو وجہ قرار دیتے

صیہونی دشمن کے مقابلہ میں پورے عالم اسلام کا متحد ہونا ضروری ہے:ایران

🗓️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:ایران کے صدر نےشامی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ کے ساتھ

سدھارتھ شکلا کا نام  ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

🗓️ 2 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں)سدھارتھ شکلا کی موت کو ایک ماہ ہوگیا ہے وہ

مشرق وسطیٰ نہیں چھوڑیں گے:امریکہ

🗓️ 27 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایک سینئر امریکی سفارت کار نے کہا کہ واشنگٹن مغربی ایشیائی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی ایس او کی 17 ارب روپے جاری کرنے کی درخواست مؤخر کردی

🗓️ 22 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو

ایسی فوج جو صحافیوں پر بھی براہ راست گولی چلاتی ہے

🗓️ 25 جولائی 2023سچ خبریں: گزشتہ 22 سالوں میں صرف مغربی کنارے میں کم از

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے