?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کا مصنوعی ذہانت اور جیو سپیشل ٹیکنالوجی میں انقلابی منصوبہ عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہا ہے،پاکستانی ٹیموں کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی وزیراعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کی عملی تصویر ہے۔
منگل کو وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق گوگل سلوشن چیلنج 2025 کے فائنلز میں شرکت سے قبل گو جیمہ ٹیم نے وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے منیلا روانگی سے قبل ٹیم کی حوصلہ افزائی کی ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کا مصنوعی ذہانت اور جیو سپیشل ٹیکنالوجی میں انقلابی منصوبہ عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہا ہے،ہماری نوجوان نسل دنیا کے سامنے پاکستان کی جدید ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کا چہرہ بن رہی ہے۔
شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ نوجوانوں کی کامیابی قوم کا سرمایہ ہے، وزارت آئی ٹی ان کے ہر قدم پر شانہ بشانہ کھڑی ہے، سرکاری و نجی شعبوں کو پاکستان کی ٹیکنالوجی انیشی ایٹوز میں باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گوگل ڈیولپر گروپس اور گوگل مصنوعی ذہانت ریسرچ پروگرامز نوجوانوں کو عالمی سطح کی مہارتیں دے رہے ہیں، پاکستانی ٹیموں کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی وزیراعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کی عملی تصویر ہے۔واضح رہے کہ انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی گو جیمہ ٹیم ایشیا کی ٹاپ 10 ٹیموں میں شامل ہے۔
مشہور خبریں۔
زیلینسکی کو جسمانی طور پر ہٹانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے: مدودف
?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:کریملن محل پر ڈرون حملے کے بعد، جس کا الزام ماسکو
مئی
جنگ بندی کے مجوزہ منصوبے پر فلسطینی مزاحمت کے ردعمل کی تفصیلات
?️ 12 جون 2024سچ خبریں: گزشتہ روز حماس اور اسلامی جہاد نے غزہ میں جنگ
جون
ترکی کے عراق میں کتنے فوجی اڈے اور فوجی چھاونی ہیں؟
?️ 7 جون 2022سچ خبریں: کرد سکیورٹی کے ماہر اور تجزیہ کار ہوکر الجاف کا
جون
غزہ صدی کی سب سے وحشیانہ نسل کشی کا شاہد
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے پیر کے روز ایک
نومبر
صیہونی جنگجوؤں نے مجدو جیل میں فلسطینی قیدیوں پر کیا حملہ
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی جارحانہ کارروائیوں کا
مارچ
یوکرین آذربائیجانی گیس کو یورپ تک پہنچانے کا خواہاں
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں: انٹرفیکس نے یوکرائنی وزارت خارجہ کے ترجمان جارجی تیکھی کے
فروری
پاکستانی ڈپٹی اسپیکر کی اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
?️ 20 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم
فروری
عمران خان کی بنی گالہ میں اعجاز الحق سے ملاقات
?️ 18 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان سے چئیرمین ضیا لیگ اعجاز
جون