پاکستانی آرڈیننس فیکٹری میں دھماکے سے تین افراد ہلاک

پاکستانی آرڈیننس فیکٹری میں دھماکے سے تین افراد ہلاک

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں)جمعرات کو اسلام آباد سے 40 کلومیٹر دور پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اور دفاعی سازوسامان کے پیداواری کمپلیکس کے ایک حصے میں ہونے والے دھماکے میں تین ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔یہ دھماکہ اسلام آبادسے 40 کلومیٹر دور "واہ کینٹ” شہر میں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سرکاری ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ دارالحکومت "اسلام آباد” سے 40 کلومیٹر دور "واہ کینٹ” شہر میں ایمونیشن پروڈکشن کمپلیکس (POF) کے ایک سیکشن میں ہوا۔پاکستانی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے  کہ یہ واقعہ آج تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا جس کے نتیجہ میں فوجی ساز و سامان کے پیداواری مرکز کے تین ملازمین کو ہلاک اور دو کو زخمی ہوئے۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ  نے اطلاع دی ہے کہ سیکیورٹی اداروں کی ایک ریپڈ ری ایکشن ٹیم جائے وقوعہ کی نگرانی کر رہی ہے اور دھماکے کی تفصیلات کا تعاقب کیا جا رہا ہے اور جائزہ لیا جا رہا ہے۔

آئی آر این اے کے مطابق، پاکستان آرمز پروڈکشن کمپلیکس میں 70 سے زائد مختلف زمینی اور سمندری ہتھیاروں کی پیداوار ہوتی ہے  جن میں ہلکے ہتھیار ، بھاری اسلحہ، مختلف سائز کی گولیاں ، ٹینک ، توپ خانے ، مارٹر ، ٹینک کی مختلف گولیاں، توپیں اور مارٹر وغیرہ شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

بین الاقوامی مالیاتی معاونت میں کمی، غیر ملکی قرضوں کا ہدف نا مکمل

🗓️ 24 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الاقوامی مالیاتی معاونت بڑھانے میں مشکلات کے

کیا صیہونیوں کے پاس جنگ بندی کے علاوہ کوئی راستہ ہے:سابق صیہونی فوجی کمانڈر کا انکشاف

🗓️ 27 نومبر 2024سچ خبریں:سابق صیہونی فوجی کمانڈر کا کہنا ہے کہ صیہونی حکام نے

گرفتاریوں کا فیصلہ وزیر اعلیٰ بن کر نہیں پاکستانی بن کر کیا

🗓️ 24 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ گزشتہ دن

عراق کا گھریلو لین دین میں ڈالر کے بجائے دینار استعمال کرنے کا حتمی فیصلہ

🗓️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں:عراق کے مرکزی بینک کے سربراہ علی العلاق نے اتوار کو

غزہ میں صیہونیوں کا تصور سے بڑھ کر وحشی پن

🗓️ 1 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی حکومت نے غزہ کی جنگ کے دوران ایسے وحشیانہ

حماس کی جانب سے جنگ بندی کے مذاکرات اور قیدیوں کے تبادلے معطل

🗓️ 18 فروری 2024سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے کسی

افغان حکومت یقینی بنائے چمن جیسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں، وزیر اعظم

🗓️ 12 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے چمن میں افغان

بھارتی اداکارہ کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ

🗓️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: کولکتہ کی عدالت نے دھوکا دہی کے الزام میں بھارتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے