?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانیوں کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ویزوں پر پابندی کی وجوہات سامنے آگئیں، متحدہ عرب امارات نے ویزوں بندش کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دیے جن میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہری یو اے ای میں سیاست اور احتجاج میں ملوث ہیں اور سوشل میڈیا پر اماراتی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ویزوں بندش کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دیے، یو اے ای میں پاکستانی سفیر اور مقامی حکام کے درمیان ملاقات میں یہ شکایات سامنے آئیں، پاکستانی سفیر کو بتایا گیا کہ پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں پر پابندی کابینہ نے پیش کی ہے۔
پاکستانی سفارتخانہ نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے فراہم کردہ شکایات دستاویزات کی صورت میں پاکستان بھجوا دیں۔
دستاویز کے مطابق پاکستانی شہری سیاست اور احتجاجوں میں ملوث ہیں، پاکستانی شہری سوشل میڈیا پر یو اے حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کا یو اے ای میں سوشل میڈیا کا استعمال مثبت نہیں، یو اے ای میں نوکریوں کے خواہشمند بعض پاکستانی امیدوار ڈگریوں کی جعلی طریقے سے تصدیق کرتے ہیں۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ کچھ پاکستانی شہریوں نے جعل سازی سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ میں ردوبدل کیا، پاکستانی شہریوں کا چوری، دھوکا دہی، بھیک مانگنے، جسم فروشی اور منشیات میں ملوث ہونے کا تناسب دوسرے ملکوں سے زیادہ ہے۔
دستاویز کے مطابق پاکستانیوں کا معاملہ کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کے بعد پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں ایسا کیا ہوا کہ فرانس بھی پریشان
?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں اجتماعی قبروں سے سینکڑوں فلسطینی شہداء
اپریل
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے تک کمی کا امکان
?️ 15 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بین الاقوامی
فروری
سینیٹ الیکشن کی تیاری مکمل، کل ڈالے جائیں گے ووٹ
?️ 2 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پاکستان میں سینیٹ الیکشن کا شورسر چڑھ کر
مارچ
عربوں کے ساتھ سمجھوتے کے معاہدے کو وسعت دینے کا صیہونی چارجانبی منصوبہ
?️ 6 اگست 2021سچ خبریں:ایک صہیونی عہدیدار نے عرب ریاستوں کے ساتھ سفارتی تعلقات بڑھانے
اگست
نیتن یاہو کی عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:نیتن یاہو نے عوام کو دھوکہ دینے کی ایک اور کوشش
جنوری
سابق برطانوی وزیر صحت سے متعلق بڑے اسکینڈل کا انکشاف
?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:برطانوی میڈیا نے سابق برطانوی وزیر صحت سے متعلق ایک بڑا
مارچ
چوہدری پرویز الہٰی کرپشن کے مقدمے میں بری
?️ 2 جون 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور کی مقامی عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن
جون
معروف بھارتی موسیقار شرون راٹھور کورونا کے باعث انتقال کرگئے
?️ 23 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں) کورونا میں مبتلا معروف بھارتی موسیقار شرون راٹھور طبّی
اپریل