پاکستان، چین اور افغانستان کا اجلاس آج ہوگا: وزیر خارجہ

افغان قیادت مل بیٹھ کر افغان مسئلے کا سیاسی حل نکالیں: وزیر خارجہ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پر تبادلۂ خیال  کیلئے آج پاکستان، چین اور افغانستان کا سہ فریقی اجلاس ہو رہاہے، ہماری پہلی ترجیح افغانستان کا امن ہے۔پاکستان نے اس سے پہلے بھی افغانستان میں امن و استحکام کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق خطے میں امن و استحکام کیلئے کاوشیں جاری رکھےہوئے ہیں، چین کے پاس ٹیکنالوجی اور ہمارے پاس مین پاور ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امن ہوتو چین اور پاکستان مل کر افغانستان کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، ہماری حکومت کی ترجیح جیو اکنامک ہے،ہم پاکستان کو تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا اکنامک کوریڈور اور گوادر پورٹ اہم کردار ادا کریں گے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ’وسط ایشیائی ریاستوں کے نئے وژن‘ پر عمل پیرا ہیں، علاقائی روابط کا فروغ اور علاقائی امن اس وژن کے دو بنیادی ستون ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل تاجک صدر اور وزیر خارجہ سے افغانستان کی صورتحال پر بات ہوئی، افغانستان میں قیام امن سےمتعلق ہماری اور تاجکستان کی سوچ میں مماثلت ہے، افغانستان میں قیام امن کو خطے کی ترقی اور استحکام کیلئے ناگزیر سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری، مودی سرکار کے یکطرفہ اقدامات کو یکسر مسترد کر چکے ہیں، بھارت کومقبوضہ کشمیر میں کیے گئےیکطرفہ اقدامات پر نظرثانی کرنا ہوگی، وزیر اعظم نےعزم کا اعادہ کیاکہ کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی، سفارتی معاونت جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ سہ فریقی اجلاس سے قبل پاکستان نے امریکا کے افغانستان سے انخلا کے بعد پیدا ہونے والے سیکیورٹی خلا کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا تھا۔پاکستان کی جانب سے اس تشویش کا اظہار ایسے وقت پر کیا گیا جب متحارب افغان گروہوں کے مابین کامیاب مفاہمت کے پہلے سے ہی کم امکانات ہر گزرتے دن کے ساتھ مدھم ہوتے جارہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

طالبان نے افغانستان کے لیے امداد کی قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کیا

?️ 24 دسمبر 2021سچ خبریں: افغان خبر رساں ایجنسی نے ذبیح اللہ مجاہد کے حوالے

ہمارے واش رومز اور بیڈ رومز سے نکلو، اپنا کام کرو تو پاکستان بدل جائے گا، جنید اکبر خان

?️ 8 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صدر اور چیئرمین

وائٹ ہاؤس کا وینزویلا پر ممکنہ فوجی حملے پر تبصرہ سے انکار 

?️ 30 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کی ایک اعلیٰ عہدیدار

اقوام متحدہ میں پاکستان نے ایک اور اہم کامیابی حاصل کر لی

?️ 10 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے اقوام متحدہ میں ایک اور  بڑی

اسرائیل شام کے عبوری مرحلے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہے: احمد الشرع

?️ 26 ستمبر 2025اسرائیل شام کے عبوری مرحلے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہے:

’نگران وزیراعظم امیر آدمی نہیں‘، سرفراز بگٹی کے اثاثوں کی مالیت 7 ارب سے زائد

?️ 17 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران وزیر اعظم

امریکی سفارتخانہ یروشلم میں برقرار رکھنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے: حماس

?️ 6 فروری 2021سچ خبریں:حماس نے امریکی سفارتخانے کو مقبوضہ بیت المقدس میں باقی رکھنے

غزہ سے فلسطینیوں کا جبری انخلا انسانیت کے خلاف جرائم کا عکاس ہے: آرمی چیف

?️ 24 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی فلسطین کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے