اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد افغان تنازعہ میں شامل کسی بھی فریق میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ہم افغانستان میں تعمیری کردار ادا کرتے رہے ہیں اور کریں گے۔افغانستان میں امن و استحکام کی ضرورت ہے اور ہم بھی امن و استحکام کے خواہاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حافظ چوہدری افغانستان کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان تنازعہ میں شامل کسی بھی فریق سے کوئی دلچسپی نہیں رکھتا اور کسی ایک فریق کی حمایت نہیں کرتا ہے، افغان تنازع میں شامل فریق افغانی ہیں انہیں اپنے ملک کے بارے میں خود فیصلہ کرنا چاہئے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا بدقسمتی سے ، کچھ میڈیا اداروں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے حالیہ ریمارکس کو غلط انداز میں پیش کیا ہے جس میں انہوں نے افغان قیادت کے ذریعے افغانستان میں امن اور استحکام کی ضرورت اور اس ملک میں صلح برقرار کرنے پر زود دیا تھا۔
انہوں نے کہا "وزیر خارجہ نے دراصل دہشت گردی کے خطرے کے خلاف بین الاقوامی اتفاق رائے، علاقائی اداکاروں اور افغانوں کے بارے میں بات کی ہے۔ حفیظ چوہدری کے مطابق وزیر خارجہ کے ریمارکس کو کسی بھی طرح افغان تنازعہ میں جانبدارانہ حمایت کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام قوتوں کو افغان تنازع کا جامع اور سیاسی حل تلاش کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔