?️
اسلام آباد (سچ خبریں )پاکستان اور بھارت کے مابین آبی تنازع پر مذاکرات کل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونگے،مذاکرات کے لئے دس رکنی بھارتی وفد آج لاہور پہنچے گا۔ مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی انڈس واٹر کمیشن کے کمشنر مہر علی شاہ کریں گے جب کہ بھارتی وفدکی قیادت پی کےسکسینا کریں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک بھارت آبی تنازعات پرمذاکرات کل وفاقی اسلام آباد میں ہوں گے، مذاکرات کے لیے 10رکنی بھارتی آبی ماہرین کاوفد آج واہگہ کےراستےلاہورپہنچ رہا ہے۔مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی انڈس واٹر کمیشن کے کمشنر مہر علی شاہ کریں گے جب کہ بھارتی وفدکی قیادت پی کےسکسینا کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی آبی منصوبوں پراعتراضات کےبعد یہ پہلااجلاس ہوگا۔اس حوالے سے کمشنر انڈس واٹر کمیشن مہر علی شاہ نے بتایا کہ پاکستان کو دریائے چناب پر کیرو ہائیڈرو پاورپراجیکٹ ڈیزائن پراعتراض ہے اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیرمیں دریائے پونچھ پر مانڈی پروجیکٹ پربھی اعتراض ہے۔
مہرعلی شاہ کے مطابق دریائے سندھ پر24میگاواٹ کےنیموں چلنگ کےڈیزائن پر بھی اعتراض ہے اور مذاکرات کے دوران ہم دریائے سندھ پرٹربوک شیوک منصوبے کےڈیزائن پراعتراض اٹھائیں گے۔کمشنر انڈس واٹر کمیشن نے مزید بتایا کہ مذاکرات میں 25 میگاواٹ کےہنڈررمان، دریائے سندھ پرسانکو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور19 میگا واٹ کےمینگڑم سانگرا پربھی اعتراضات اٹھائے جائیں گے۔انڈس واٹر کمشنر کے مطابق بھارتی وفد مذاکراتی اجلاس کے بعد 4مارچ کو واپس بھارت روانہ ہوجائےگا۔
مشہور خبریں۔
بھارت نے مسلسل فوجی کارروائیوں سے کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا ررکھی ہے
?️ 30 اپریل 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اپریل
اسرائیل لبنان میں 5 نئے فوجی اڈے تعمیر کرنے کا اعلان
?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی ذرائع نے اسرائیلی فوج کے لبنان کے جنوبی علاقوں
فروری
واشنگٹن نے شیرین ابوعاقلہ کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے
ستمبر
ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر کا دفاعی نمائش آئیڈیاز کا دورہ
?️ 22 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر
نومبر
’کچھ حلقوں کیلئے بیلٹ پیپر کی چھپائی روک دی گئی
?️ 19 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایک عہدیدار نے
جنوری
الیکشن کمیشن 7 ستمبر سے اہم کیس کی سماعت کرے گا
?️ 26 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ایک طرف جہاں حکومت سندھ طویل عرصے سے زیر
اگست
امریکہ یوکرین کی فوج کو ختم شدہ یورینیم پر مشتمل گولہ بارود دے گا
?️ 5 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی حکومت کے باخبر ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ
ستمبر
قابضین کے حملوں کے خلاف مقاومت جاری رہے گی : جہاد اسلامی
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں: جہاد اسلامی کے ترجمان طارق عزالدین نے زور دے کر
دسمبر