پاور ڈویژن کا سبسڈی کے لیے 130 ارب روپے کا مطالبہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک اور آزاد جموں و کشمیر کو سبسڈی کی ادائیگیوں کی مد میں تقریباً 130 ارب روپے فوری طور پر تقسیم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مالی سال کے اختتام پذیر ہونے سے قبل مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منگل کو ہونے والے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں منظوری کے لیے ضمنی گرانٹس کی سیریز اکٹھی کرلی ہے۔

فہرست میں سب سے پہلے پاور ڈویژن کی جانب سے کے الیکٹرک کے بقایا جات کے سلسلے میں 70 ارب روپے کی ایڈوانس سبسڈی جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے، اس کے بعدآزاد جموں و کشمیر کے ٹیرف ڈفرنشل سبسڈی کے بقایا جات کی مد میں 55 ارب ڈالر کی ادائیگی مانگی گئی ہے، پاور ڈویژن نے 2.5 ارب روپے کے ایک اور ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سابقہ ​​زلزلہ تعمیر نو اور بحالی اتھارٹی (ای آر آر اے) کے لیے 5.9 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ بھی مانگی گئی ہے، ای سی سی میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو 4.8 ارب روپے کی اضافی گرانٹ کی ادائیگی کی ایک اور سمری پر بھی غور کیا جائے گا۔

ای سی سی پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) کے لیے گندم کی خریداری کے ہدف 2024 کو 14 لاکھ ٹن سے بڑھا کر 18 لاکھ ٹن کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی سمری پر بھی غور کرے گی۔

وزیر اعظم نے تقریباً ایک ہفتہ قبل اعلان کیا تھا کہ حکومت پاسکو کی خریداری میں 4 لاکھ ٹن اضافہ کرے گی تاکہ کسانوں کو درپیش مشکلات کو کم کیا جا سکے، خاص طور پر پنجاب میں لیکن اس اعلان پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔

تاہم، اس سے پنجاب میں گندم کے بڑھتے ہوئے بحران پر شاید ہی کوئی اثر پڑے گا، جہاں صوبائی حکومت نے اب تک گندم کی خریداری شروع کرنے سے گریز کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

یوکرین کی طرف امریکہ کے سیاسی رخ کی بنیادی وجہ کو ڈی کوڈ کرنا

?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یوکرین کو جدید ہتھیار بھیجنے

صیہونی سعودی دوستی میں درپیش رکاوٹیں

?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں:واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ تھنک ٹینک نے سعودی عرب اور صیہونی حکومت

خلیل الرحمٰن قمر کی جانب سے وزیراعظم کے بیان پر ردِعمل کا اظہار

?️ 24 جون 2021کراچی (سچ خبریں)معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے وزیراعظم عمران

روسی پارلیمانی انتخابات میں مغرب نوازوں کی شکست

?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں:روسی صدر کی قریبی پارٹی نے اس ملک کے پارلیمانی انتخابات

کرم ایجنسی: ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ، 6 اہلکار شہید اور 7 زخمی

?️ 7 دسمبر 2024 کرم ایجنسی: (سچ خبریں) ضلع کرم میں بگن کے قریب ایف

فن لینڈ اور سویڈن کو نیٹو میں شامل کرنے کے لیے ترکی کے شرائط

?️ 18 مئی 2022سچ خبریں:  فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی بولی

اسرائیلی فوجی غزہ میں رکنے کے لئے تیار نہیں 

?️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی اخبار Yedioth Aharonot نے رپورٹ کیا ہے کہ بند دروازوں

آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

?️ 29 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے