?️
صوابی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑنے کیلئے بہت دباؤ تھا لیکن عمران خان نے عزت دی اس لیے جینا مرنا اسی کے ساتھ ہے۔
اپنے حلقے میں ایک کارنر میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی چھوڑنے کے لیے مجھے پُرکشش آفرز بھی آئیں اور دباؤ بھی بہت تھا لیکن میں صوابی کا پختون ہوں جو عمران خان کو نہیں چھوڑ سکتا کیوں کہ عمران خان نے عزت دی ہے، اس لیے جینا اور مرنا اسی کے ساتھ ہے، ووٹ اور فیصلے کا اختیار عوام کے پاس ہے، فیصلہ عوام نے ووٹ کے ذریعے کرنا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماء کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے وہیل چیئر کا نشان الاٹ کیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان کو ’چینک‘ کا نشان ملا ہے، این اے 128 سے پی ٹی آئی کے سلمان اکرم راجہ کو ’ریکٹ’ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے، این اے 129 سے پی ٹی آئی امیدوار میاں اظہر ’کرکٹ سٹمپ‘ کے نشان پر الیکشن لڑیں گے، پارٹی رہنما شہریارآفریدی کو ’بوتل‘ کے نشان پر الیکشن لڑنا ہوگا، شاندانہ گلزار کو ’پیالہ‘ اور مہر بانو قریشی کو ’چمٹا‘ کا انتخابی نشان دے دیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ شوکت یوسفزئی کو ’ریکٹ‘ کا نشان ملا ہے، ملتان سے زین قریشی کو ’جوتے‘، ڈاکٹر ریاض لانگ کو ’راکٹ‘، لاہور سے عالیہ حمزہ ملک کو ’ڈائس‘، بھکر سے ثناء اللہ خان مستی خیل کو ’لیٹربکس‘ کا نشان ملا ہے، پرویزالہیٰ کی اہلیہ قیصرہ الہٰی ’فریج‘ کے نشان پر الیکشن لڑیں گی۔ معلوم ہوا ہے کہ ملتان سے ہی عامر ڈوگر کو ’کلاک‘ کا انتخابی نشان مل گیا، عرفان اللہ خان نیازی کو ’گھڑیال‘ کا نشان ملا ہے۔
تحریک انصاف کے امیدوار این اے 107 سے مہر ریاض فتیانہ کو کرسی، پی پی 123 آشفہ ریاض فتیانہ اور پی پی 124سے سیدہ سونیا علی رضا شاہ کو پیالہ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ این اے 122 سے تحریک انصاف کے اظہر صدیق کو ’میڈل‘ جبکہ لطیف کھوسہ کو الفابیٹ ’(K)‘ کا انتخابی نشان الاٹ مل گیا جبکہ این اے 123 سے پی ٹی آئی امیدوار افضال عظیم پاہٹ کو ’ریڈیو‘ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے این اے 124 سےپی ٹی آئی امیدوار سردار عظیم اللہ کو ’گھڑی‘ اور ضمیر احمد کو ’ڈولفن‘ کا نشان الاٹ کیا گیا، این اے 125 سے پی ٹی آئی امیدوار جمیل اصغر بھٹی کو ’ڈھول‘ کا نشان مل گیا۔


مشہور خبریں۔
لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد حکومت پنجاب کی جانب سے پوسٹنگ رولز میں ترمیم
?️ 12 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت پنجاب نے پوسٹنگ رولز میں ترمیم کرتے ہوئے
ستمبر
وزیراعظم آزادیِ صحافت کے تحفظ، صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم
?️ 2 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے آزادیِ صحافت کے تحفظ
نومبر
آئی ایم ایف کے مطالبات کو پورا کرنے کیلئے حکومت نے گیس 50 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دیدی
?️ 28 جون 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم
جون
شام کا خونی دور؛جولانی کا دورِ حکومت
?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں:شام میں بشار الاسد کے نظام کے خاتمے کے بعد جولانی
دسمبر
وزیرِ اعظم نے تھر کول بلاک 2 کے توسیع منصوبے کا افتتاح کر دیا
?️ 10 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تھر کول بلاک 2
اکتوبر
ایک محاذ ایک قوم
?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل
مئی
گرین لینڈ کے حوالے سے تمام آپشنز زیر غور ہیں: وائٹ ہاؤس
?️ 2 فروری 2026 سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویت نے واشنگٹن کی
فروری
پنجاب شوباز، وسیم اکرم پلس جیسے نالائقوں کے حوالے نہیں کر سکتے، بلاول بھٹو زرداری
?️ 22 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول
جنوری