?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سانحہ گل پلازہ پر حکومت اور اپوزیشن کی متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی، اس کے علاوہ اپوزیشن کے شدید احتجاج اور صدر مملکت کی جانب سے اعتراضات کے باوجود متعدد بلز منظور کر لئے گئے۔
سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 35 منٹ تاخیر سے شروع ہوا، جس میں قانون سازی کے متعدد اہم نکات زیر بحث آئے، اس موقع پر ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی کی گئی، سپیکر ڈائس کا گھیراؤ بھی کیا گیا۔ مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت کی جانب سے دانش سکولز اتھارٹی بل اور گھریلو تشدد سے متعلق بل پر اعتراضات سامنے آئے، جن میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت دانش سکولز اتھارٹی بنانے سے قبل صوبوں کے ساتھ مشاورت کرے۔
اسی طرح گھریلو تشدد سے متعلق بل کو مبہم قرار دیتے ہوئے تجویز کردہ سزاؤں پر بھی اعتراض کیا گیا اور کہا کہ گھریلو تشدد سے متعلق بل کو موجودہ شکل میں منظوری دینے کے بجائے اس پر دوبارہ غور کیا جائے۔ مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل پیش کیا گیا، جو وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے ایوان میں پیش کیا، پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری نے بل میں ترمیم پیش کی، جس کی حکومت نے حمایت کی۔
قومی کمیشن برائے انسانی حقوق بل پر جے یو آئی کی جانب سے پیش کی گئی ترامیم مسترد کر دی گئیں، جو سینیٹر کامران مرتضیٰ اور عالیہ کامران نے پیش کی تھیں، بعد ازاں پارلیمنٹ نے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔
بعد ازاں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سانحہ گل پلازہ پر متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی، قرارداد ایم کیو ایم پارلیمانی لیڈر فاروق ستار نے پیش کی، جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان گل پلازہ میں شہید ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کرتا ہے، یہ ایوان گل پلازہ آتشزدگی کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتا ہے، ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ آگ سے بچاؤ کے انتظامات کئے جائیں، علاوہ ازیں سانحے کے متاثرین کو معاوضہ دیا جائے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کیوں صیہونی سعودی دوستی کرانے کے لیے ٹکریں مار رہا ہے؟
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:گذشتہ ہفتوں کے دوران مغربی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت اور
جون
آزاد کشمیر پرامن خطہ، یہاں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں۔ چودھری انوارالحق
?️ 2 جون 2025مظفرآباد (سچ خبریں) وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق سے قائداعظم یونیورسٹی اسلام
جون
ہمیں شامی حکومت سے بات کرنی چاہیے: سعودی وزیر خارجہ
?️ 19 فروری 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اپنے شام
فروری
نیتن یاہو کا عرب امارات دورہ منسوخ ہونے کے بارے میں سنسنی خیز انکشاف ہوگیا
?️ 19 مارچ 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی ٹی وی چینل نے سنسنی خیز انکشاف
مارچ
میں آج بھی اپنے موقف پر قائم ہوں:چوہدری نثار
?️ 24 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو
مئی
سانبا:بھارتی پولیس کا گجر برادری کے افراد پر طاقت کا وحشیانہ استعمال ، متعدد زخمی
?️ 15 مئی 2024جموں: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مئی
امریکی سفیر کا بیان خطے کے لیے خطرناک ہے: اردنی رکنِ پارلیمان
?️ 22 فروری 2026امریکی سفیر کا بیان خطے کے لیے خطرناک ہے: اردنی رکنِ پارلیمان
فروری
متحدہ عرب امارات میں قانون میں تبدیلی ، غیر ازدواجی تعلقات اور شراب نوشی جرم
?️ 29 نومبر 2021سچ خبریں: متحدہ عرب امارات نے آئندہ جنوری سے قانون میں تبدیلی اور
نومبر