?️
نیروبی، کینیا: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے منصفانہ مالیاتی بہاؤ، مضبوط بین الاقوامی تعاون اور ذمہ دار نجی شعبے کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پائیداری اور مالیاتی استحکام کو ایک دوسرے کا معاون بنایا جانا ناگزیر ہے۔وہ ہفتہ کواقوامِ متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی کے موقع پر ماحولیات اور عالمی مالیاتی استحکام سے متعلق اعلیٰ سطحی قیادت مکالمے میں گفتگو کر رہے تھے۔
وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں اقوامِ متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی کے موقع پر منعقدہ اعلیٰ سطحی قیادت مکالمے میں شرکت کی جس کا عنوان تھا”ماحولیاتی زوال سے نمٹنا عالمی مالیاتی نظام کے مستقبل کے لیے کیوں ناگزیر ہے “۔
اس اعلیٰ سطحی مکالمے میں عالمی رہنماؤں، پالیسی سازوں، مالیاتی ریگولیٹرز اور ماہرین نے شرکت کی جہاں حکومتوں کی جانب سے اپنائے جانے والے اُن ہمہ گیر نظاماتی طریقۂ کار پر غور کیا گیا جن کے ذریعے نجی مالیاتی وسائل کو ایسے راستوں کی جانب موڑا جا رہا ہے جو معاشی اور مالیاتی نظام کے استحکام کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع کے نقصان، اراضی کی زبوں حالی، آلودگی اور فضلے جیسے مسائل سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوں۔
مباحثے کے دوران پالیسی ہم آہنگی، مؤثر ضابطہ جاتی فریم ورکس اور حکومت کے تمام شعبوں پر مشتمل نقطۂ نظر کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا تاکہ پائیدار مالیات کے فروغ کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جا سکے۔ اس موقع پر نجی سرمایہ کاری کو اعلیٰ اثر رکھنے والے شعبوں کی پائیدار منتقلی کے لیے متحرک کرنے اور مالیاتی فیصلوں میں ماحولیاتی خطرات کو شامل کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
اپنی گفتگو میں ڈاکٹر مصدق ملک نے اس امر پر زور دیا کہ ماحولیاتی زوال عالمی مالیاتی نظام کے لیے سنگین نظاماتی خطرات پیدا کر رہا ہے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا ایک مشترکہ عالمی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ممالک جو موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، حالانکہ عالمی اخراج میں ان کا حصہ نہایت کم ہے، انہیں لچک پیدا کرنے اور ترقیاتی کامیابیوں کے تحفظ کے لیے منصفانہ، مؤثر اور قابلِ رسائی موسمیاتی مالی معاونت کی اشد ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر نے منصفانہ مالیاتی بہاؤ، مضبوط بین الاقوامی تعاون اور ذمہ دار نجی شعبے کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پائیداری اور مالیاتی استحکام کو ایک دوسرے کا معاون بنایا جانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے موسمیاتی لچک پر مبنی ترقی کے فروغ اور ماحول دوست مالی نظام کی تشکیل کے لیے عالمی کوششوں میں پاکستان کے مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔


مشہور خبریں۔
بھارتی یوم آزادی بھی کشمیریوں کے لیے دردسر
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت
اگست
شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 15 اپریل 2021سچ خبریں:شام کے شہر دیر الزور میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ
اپریل
نواز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
?️ 21 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا
اپریل
امریکہ میں سعودی شہزادوں کے خلاف محمد بن سلمان کی نئی چالیں
?️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں:سعودی شاہی خاندان کے ایک ذریعے نے محمد بن سلمان کے
ستمبر
کشمیر میں ترقی کی نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے: فردوس عاشق
?️ 22 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ
جولائی
غزہ کے صحافیوں کو جلانا فاشسٹ جنگی جرم ہے: مزاحمت
?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس میں صحافیوں کے خیموں
اپریل
جب تک لبنان اسرائیل کے خطرے کی زد میں ہے، ہم میدان میں موجود ہیں:سید حسن نصراللہ
?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے جمعہ کی رات
نومبر
مقبوضہ کشمیر کے علاوہ پوری دنیا میں عزا داری ہو رہی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی
?️ 9 اگست 2022ملتان: (سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے
اگست