ٹیکنالوجی کے ذریعہ اب پاکستان کو تبدیل کرنا ہے: فواد چوہدری

فواد چوہدری کا ٹی پی ایل پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا اعلان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی  کا استعمال موجودہ دور میں نہایت لازمی ہے ، ٹیکنالوجی نے پوری دنیا کو تبدیل کیا ہے اور اس کے ذریعہ اب پاکستان کو تبدیل کرنا ہے اور اس میں ہُنر لازمی ہے۔ اگر علم اور عقل نہیں تو انسان دنیا سے پیچھے رہ جاتا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواہد چوہدری نے کہا کہ ٹیکنالوجی نے دنیا کو تبدیل کیا اور اب پاکستان کو بھی تبدیل کرے گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ لوگوں کی سوچ نوکریوں کے بجائے اب کاروبار کی طرف ہے، نوکریوں والی سوچ نیچے اور کاوربار والی سوچ اوپر آرہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی کی عمر تیس سال سے کم ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے موجودہ دور میں ہنر کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں ہنر کی اہمیت پہلے سے زیادہ ہوگئی ہے۔اُنہوں نے کہا فیکس ٹیلی گرام کیسٹس کا دور اب چلا گیا، وٹس ایپ رابطے کے حوالے سے بڑی تبدیلی لے آیا۔

فواد چوہدری نے علم اور عقل کی پیشرفت اور ان کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر علم اور عقل نہیں ہے تو انسان دنیا سے پیچھے رہ جاتا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو وافر موقع فراہم کر سکتے ہیں۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو علم دلیل اور منطق پر فیصلہ کرنا چاہیے۔

 

مشہور خبریں۔

9 مئی المناک دن، جرم کرنے والے کے بچ نکلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وزیراعظم

?️ 16 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

ترکی اور اردگان کے سب سے اہم حریف کو ختم کرنے کا منظرنامہ

?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: ترکی میں ان دنوں حکومت اور حزب اختلاف کی سب

شہید سید حسن نصر اللہ کے فراق میں نبیہ بری کا دل کو چھو لینے والا خط

?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے حزب اللہ کے سکریٹری

عرب دنیا کے شام کی طرف جھکاؤ کا راز

?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:عرب ممالک اور دمشق کے درمیان ہم آہنگی کا عمل تیزی

ویتنام کے صدر مستعفی

?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں: ویتنام کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ حکمران جماعت

بھارت میں صحافیوں پر تشدد اور حملوں کے حوالے سے اہم رپورٹ جاری کردی گئی

?️ 22 اپریل 2021پیرس (سچ خبریں) بھارت میں جب سے انتہاپسند جماعت بی جے پی

حکومت مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں: شہریار آفریدی

?️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چئیر

برطانیہ ہمیشہ موقع پرست رہا ہے: فرانس

?️ 19 ستمبر 2021سچ خبریں:فرانسیسی وزیر خارجہ نے اپنی ایک ٹیلی ویژن تقریر میں آسٹریلیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے