?️
لاہور (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ٹیکس کے پیسوں سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں عوام کے ٹیکسوں کی رقم لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنائی گئیں، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیکسوں کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جارہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں سماجی تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلا وزیراعظم ہے جو نہ بیرون جائیدادیں بنا رہا ہے نہ ماضی کی طرح رشتہ داروں کو اعلیٰ عہدوں پر بٹھایا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی ترجیحات کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے ، ماضی کے قرضوں کا بوجھ اور مشکلات کا بھی سامنا ہے ، 260 ارب کے احساس پروگرام میں 70 لاکھ خاندانوں کی کفالت کی جارہی ، کم آمدنی والے افراد کے بچوں کی تعلیم کیلئے وظائف فراہم کئے جارہے ہیں، اعلی تعلیم کیلئے سالانہ 50 ہزار اسکالر شپ دی جارہی ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ نوجوانوں کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے کامیاب پاکستان پروگرام شروع کیا ہے ، احساس راشن پروگرام کے تحت 2 کروڑ خاندانوں کو آٹا، گھی اور دالوں پر سبسڈی دی جارہی ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ لاہور، راولپنڈی ، ڈیرہ غازی خاں کے بعد 9 فروری کو فیصل آباد ڈویژن میں بھی صحت کارڈ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے، وزیر اعظم عمران خان یہاں آکر صحت کارڈ تقسیم کریں گے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل نے جنیوا کنونشن کے خلاف طاقت کے ذریعے زمین چھین لی
?️ 22 فروری 2024سچ خبریں:دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف میں روس کے نمائندے
فروری
کیا صیہونی فلسطینی لیڈروں کو قتل کرکے جنگ جیت جائیں گے؟
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: فلسطین سے باہر حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے
جنوری
لبنان میں حزب اللہ کے شہید رہنماؤں کی نماز جنازہ کی تفصیلات
?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں: حزب اللہ کے شہید رہنماؤں کی تدفین کی میڈیا
فروری
اسرائیل نے کچھ وجوہات کی بنا پر اپنے ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر کیے دستخط
?️ 2 نومبر 2021سچ خبریں: صہیونی تجزیہ کار روجیل الور نے عبرانی زبان کے اخبار
نومبر
چین ابھی بھی عالمی رہنما ہے:چومسکی
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:ممتاز امریکی فلسفی اور تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ چین
مئی
عراقی وزیراعظم نے ملک میں مذاکرات کا تیسرا دور منعقد کرنے کا مطالبہ کیا
?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں: عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے جو اس وقت
ستمبر
ٹرمپ کی غلط فہمیوں کی وجہ سے امریکہ ایک بار پھر یمن کی دلدل میں پھنسا
?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم سے خواتین
مارچ
وزیرخارجہ سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلۂ خیال
?️ 8 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی نائب وزیر
اکتوبر