🗓️
لاہور(سچ خبریں)پنجاب حکومت نے مینارِ پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم سے بدسلوکی کے کیس میں جہاں ملزمان کو سخت سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے وہیں ڈی آئی جی آپریشن، ایس ایس پی آپریشن، متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو غفلت برتنے پر معطل کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔
اس بات کا فیصلہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت لاہور میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی طے کیا گیا ہے کہ پولیس افسران کی معطلی کے لیے وفاقی حکومت کو لکھا جائے گا۔دورانِ اجلاس وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ واقعے کے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی، انصاف اور قانون کے تقاضے پورے کیئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ کیس میں 100سے زیادہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ 20 ملزمان کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔متاثرہ لڑکی عائشہ اکرم کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کے جسم پر سوجن اور خراشوں کے 13 نشانات واضح ہیں۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کو ٹیسٹ کیس قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ لاہور میں مینارِ پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو دست درازی، ہراسگی اور بدتمیزی کا نشانہ بنانے کا واقعہ 14 اگست کے روز پیش آیا تھا۔یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے ہوئی دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔
سیکڑوں نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے جبکہ پولیس واقعے سے بے خبر رہی۔فوٹیجز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
روس کہاں ڈرونز تیار کر رہا ہے؟ روئٹرز کا الزام
🗓️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: روئٹرز نے الزام عائد کیا ہے کہ روس نے یوکرین
ستمبر
اسرائیلی مقبوضہ علاقوں کو لاس اینجلس جیسی بڑی آتشزدگی کا خطرہ
🗓️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی حکام نے مقبوضہ علاقوں میں لاس اینجلس جیسی بڑے
فروری
آئی ایم ایف ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا، مجھے پاکستان کا مفاد دیکھنا ہے، اسحٰق ڈار
🗓️ 3 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ انہیں اس بات
دسمبر
عراق کے صوبہ صلاح الدین میں داعشیوں کا پانی کے ذخائر پرحملہ
🗓️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:داعشی عناصر نے اپنی تازہ کارروائی میں عراق کے صوبہ صلاح
جنوری
نئے برطانوی بادشاہ کے شاہکار
🗓️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:اپنی والدہ ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال کے بعد انگلستان کے
ستمبر
ترک پولیس نے افغان مہاجرین کو مارا پیٹا
🗓️ 15 مئی 2022سچ خبریں: ترک پولیس نے افغان مہاجرین کے مظاہروں پر کریک ڈاؤن
مئی
ڈاکٹر ابو صوفیہ کے بیٹے کی والد کے لیے دنیا سے درخواست
🗓️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: شمالی غزہ کے کمال عدوان ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر حسام
دسمبر
بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں بری
🗓️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے جوڈیشل مجسٹریٹ
جولائی