ویکسینیشن اور ایس او پیز پر عملدرآمد سے ہی اس وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ملک بھر میں جاری کرونا ویکسینیشن مہم کے حوالے سے اعلی سطح کا ا جلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا شیخ رشید احمد، اسد عمر، حماد اظہر، اعظم خان سواتی، معاونینِ خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان، محمد شہزاد ارباب اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی اجلاس کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے ویکسینیشن مہم کے موجودہ اعشاریوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت تک ایک کروڑ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے جو کہ محدود وقت میں ایک اہم سنگِ میل ہے. اسکے علاوہ سرکاری، نیم سرکاری و نجی ادارے اپنے 100% ملازمین کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں. اسکے لئے نہ صرف موجودہ ویکسین سینٹرز کی استعداد بڑھائی جارہی ہے بلکہ موبائل ویکسینیشن ٹیمیوں کی تشکیل بھی آخری مراحل میں ہے۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ وزارتِ تعلیم کے تحت سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے پچاس فی صد سے ذیادہ ملازمین کی ویکسینیشن مکمل کرلی گئی ہے، ویکسینیشن مہم کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے نجی شعبے کے ساتھ مل کر آگاہی مہم کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے جسکے مثبت اثرات عوام کے بڑی تعداد میں رضا کارانہ طور پر ویکسینیشن کرانے کی صورت میں حاصل ہو رہے ہیں. اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد کو دوگنا کر نے کے ساتھ ساتھ موبائل ٹیموں کی تعداد 48 سے بڑھا کر 600 کر دی گئی ہے۔

اسکے علاوہ بڑی تعداد میں سرکاری اور نجی ہسپتالوں کو ویکسینیشن سینٹرز کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے. مزید گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں سیاحت کی اہمیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے خصوصی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس میں داخلے پر ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کی شرط، گنجان آباد علاقے میں موجود آبادی کی ترجیحی بنیادوں پر ویکسینیشن کی تکمیل وغیرہ شامل ہیں۔

وزیر اعظم نے اس موقع پر ویکسنیشن کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ بروقت ویکسینیشن اور ایس او پیز پر عملدرآمد سے ہی اس وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے،وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کی عوام کا رضا کارانہ طور پر ویکسین لگوانا ایک خوش آئند قدم ہے جس کی نظیر ترقی یافتہ ممالک میں بھی کم ہی ملتی ہے،ہندوستان جیسی افسوسناک صورتحال سے بچنے کیلئے اداروں اور عوام کو مل کر اس سے بچا وکے اقدامات کا نفاذ یقینی بنانا ہے۔

مشہور خبریں۔

خطے میں بیروںی مداخلت ہرگز برداشت نہیں:ایرانی سپاہ پاسداران

?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران کے سربراہ کا نے کہا کہ خطے میں

یورپی یونین کا پاکستان میں شہریوں کی فوجی عدالتوں میں ٹرائل پر اظہار تشویش

?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں:یورپی یونین نے پاکستان کی فوجی عدالت کی جانب سے 25

قومی اسمبلی کے ارکان نے اپنے اپنے حلقوں کا رخ کیا

?️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی کا چوتھا پارلیمانی سال شروع ہوتے ہی

بغداد میں امریکی سفارت خانہ ہے یا فوجی کیمپ: عراقی پارلیمنٹ ممبر

?️ 9 فروری 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے نے بغداد میں امریکی سفارت خانے

سرکاری ملازم… واقعا قابلِ رحم مخلوق ہیں!

?️ 15 فروری 2021سچ خبریں:  سو پیاز اور سو کوڑے! یہ محاورہ صورت حال پر

بھارت نے فلسطین کے حق میں مظاہرے روکے

?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: نیوز ویب سائٹ نیوز ڈیسک آف اسرائیل نے لکھا ہے

جنوبی وزیرستان: چیمبر آف کامرس کے صدر اور 2 کسٹم افسران اغوا

?️ 14 فروری 2025جنوبی وزیرستان: (سچ خبریں) جنوبی وزیرستان میں وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ

غزہ میں 20 صیہونی قیدی ابھی زندہ ہیں؛نیتن یاہو کا دعویٰ 

?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے