وہ قومیں تباہ ہوجاتی ہیں جو چوری کوبرا نہیں سمجھتیں:وزیراعظم

🗓️

وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ قومیں تباہ ہوجاتی ہیں جو چوری کوبرا نہیں سمجھتیں۔

(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے قومی رحمت للعالمینﷺ اتھارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی رحمت للعالمینﷺ اتھارٹی کے مکمل فعال ہونے پر بے حد خوش ہوں۔انہوں نے کا کہا کہ نوجوانوں کو قیام پاکستان کے مقاصد سے آگاہ کرنا ہے۔ میں کوئی اسلامی اسکالر نہیں ہوں  دین کی طرف اپنے تجربے سے آیا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ دنیا کی100بڑی شخصیات میں نبی کریمﷺکا نام سرفہرست رکھا گیا، حق کا راستہ آسان نہیں مشکلات سے بھرپور ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اربوں کی چوری کرنے والاجھوٹ بول کربیرون ملک بھاگا ہوا ہے، بڑے بڑے صحافی کہتے ہیں ان کو تقریر کرنے دو، وکیل کہتے ہیں پابندی ہٹائی جائے انکو الیکشن لڑنے کی اجازت دو۔

انہوں نے کہا کہ نیب میں پیشی پربڑے چوروں پرپھول پھینکے جاتے ہیں، ہم ملک میں کرپشن کوقبول کرچکے، برا نہیں مانا جاتا، چوری کو برا نہ سمجھنے والی قومیں تباہ ہوجاتی ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ملک کرپشن کی وجہ سے غریب ہوتے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ میں کرپشن نہیں،وسائل نہ ہونے کے باوجود ترقی کررہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ حق کا راستہ آسان نہیں مشکلات سے بھرپور ہے۔ میں نے مغربی اور اسلامی کلچر کو قریب سے دیکھا ہے لیکن برطانیہ کی اخلاقیات ہم سے بہت آگے ہیں۔ نبی کریمﷺ کی زندگی مکمل ضابطہ حیات ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں غریب ملکوں میں سب سے زیادہ کرپشن ہے اور ملک صرف کرپشن کی وجہ سے غریب ہوتے ہیں۔  مغربی ممالک میں قوم کا پیسہ چوری کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اسلام میں پردے کا کنسیپٹ کیوں ہے؟ پردہ کے پیچھے بڑا فلسفہ ہے اور پردہ فیملی سسٹم کو محفوظ رکھنے کے لیے ہے۔ برطانیہ میں 70 فیصد طلاقیں ہوتی تھیں اور سارے مغرب میں فیملی سسٹم ٹوٹ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ریپ اور بچوں سے زیادتی کی شرح بڑھ رہی ہے۔ مغربی سوسائٹی ہم سے بہت آگے ہے لیکن علما کو چاہیے کہ سب کو اکٹھا کریں۔ ماں باپ کی عزت کے پیچھے پورا فلسفہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف جھوٹ بول کر ملک سے باہر گئے۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ جموں وکشمیر میں صحافی مشکل حالات میں پیشہ وارانہ فرائض انجام دینے پر مجبور

🗓️ 2 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و

عراق میں ایک بار پھر داعشیوں کی شامت

🗓️ 15 ستمبر 2023سچ خبریں: الحشد الشعبی فورسز کے ایک کمانڈر نے خانقین کے علاقے

فلسطینی کمزور ہونے والے نہیں:آیت اللہ سیستانی

🗓️ 12 مئی 2021سچ خبریں:عراقی شیعہ رہنما آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے صہیونیوں کے

کیا حقیقت میں نیتن یاہو کے خلاف بغاوت ہونے والی ہے؟

🗓️ 18 اگست 2023سچ خبریں: اسرائیل کے فوجی اور سکیورٹی حکام نیتن یاہو کو ہر

فلسطینیوں کے گھروں کی تباہی بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے: یورپی یونین

🗓️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:یورپی یونین نے فلسطینیوں کے گھروں کو تباہ کرنے پر مبنی

’قانون نافذ کرنے والے اداروں پر بے بنیاد الزامات کا مقصد عوام کو گمراہ، مسلح افراج کو بدنام کرنا ہے‘

🗓️ 7 جون 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) پاک فوج نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے

کملا ہیرس کا تابعین اسکول پر صہیونی جرم کا اعتراف

🗓️ 11 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے صہیونیوں کی جانب

عدن میں امریکی بحری جہاز پر کیا بیتی؛ سینٹ کام کی زبانی

🗓️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرو کانفیڈینس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے