وقت آگیا ہے پاک-چین دوستی مزید مستحکم کی جائے، انوار الحق کاکڑ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی کو مزید آگے بڑھایا جائے۔میڈیا رپورٹس  کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہم کہتے ہیں کہ اچھا پڑوسی ایک خزانہ ہے، اس معاملے میں ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ چین ہمارے اچھے بھائی، اچھے پڑوسی، اچھے ساتھی اور ایک اچھے دوست کے طور پر ہے۔

دورہ چین میں سنکیانگ یونیورسٹی اورومچی میں طلبہ سے بات کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی اس دوستی کو مزید آگے بڑھانے کا وقت آگیا ہے، امن، خوشحالی اور جیت کی ترقی کے لیے مل کر ایک نیا راستہ طے کرتے ہیں۔

ایک روز قبل دونوں ممالک نے اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کا کے عزم کا اعادہ کیا تھا، انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد بیجنگ سے اسٹریٹیجک شراکت داری کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے گا۔

تیسری بیلٹ اور روڈ فورم کے موقع پر گریٹ ہال میں پاکستان کے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات کے دوران اس عہد کی تجدید کی گئی۔

نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وقت کے اتار چڑھاؤ ہماری مشکل وقتوں کی دوستی پر اثر انداز نہیں ہوسکے، پاکستان میں امن، خوشحالی ، خطے میں استحکام اور ترقی کے لیے پاک-چین دوستی کے حوالے سے سیاسی سطح پر مکمل اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ ہم چین اور پاکستان کی دوستی کو طویل مدتی اسٹریٹیجک نقطہ نظر سے دیکھتے ہیں، تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی منطر نامے میں پاکستان اور چین کی دوستی مستقل ہے اور ہمیشہ ایسی ہی رہے گی۔

ہمارے سیاسی تعلقات کی کامیابی کی بنیاد پر دونوں ملکوں نے پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں ظاہر ہونے والی ہماری معاشی شراکت داری پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔

انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے مقاصد کی ’درست مثال‘ ہے، اس نے ہمیں اپنے نقل و حمل، مواصلاتی نیٹ ورک کو بہتر کرنے، توانائی کی قلت دور کرنے اور بلوچستان میں گوادر کی بندرگاہ کی ترقی میں معاونت فراہم کی۔

نگران وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک منصوبوں نے نہ صرف اقتصادی ترقی کی حوصلہ افزائی کی بلکہ پاکستانیوں کی زندگی اور روزگار میں بھی بہتری کی اور ساتھ ہی علاقائی رابطوں کو بھی بڑھایا ہےـ

انوارالحق کاکڑ نے اس کے بعد صدر شی جن پنگ کی سنکیانگ کو بی آر آئی کا محاذ بنانے کے بارے میں گزشتہ سال کی جانے والی تقریر کا حوالہ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر شی جن پنگ کی تقریر سنکیانگ کی قدیم ریشمی سڑک کا حصہ ہونے کے باعث روابط کے مرکز ہونے کے تاریخی کردار کا ترجمان ہے۔

انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا بی آر آئی کی دسویں سالگرہ کے موقع پر ان کا دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، یہ پاکستان چین اور ان ممالک کے لوگوں کے درمیان پائے جانے والی پائیدار دوستی کے سنگ میل کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا دورہ نہ صرف انفرااسٹرکچر کے اعتبار سے بلکہ انسانی رابطوں کے لحاظ سے بھی رابطے کے فروغ دینے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے، دورہ بنیادی طور پر نئے روڈ میپ کو ترتیب دینے اور اقتصادی ہم آہنگی اور رابطے کی بنیاد پر ایک نئے مستقبل کا تصور کرنے کے بارے میں ہے۔

پاکستان کا چین کے ساتھ رابطے کے بنیادی جزو میں پاکستان کی سنکیانگ کے بارے میں اصولی مؤقف کی تصدیق اور اورچین کے بنیادی مفاد سے متعلق اہم معاملات میں ہماری واضح حمایت شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد سی پیک کے ایک اہم حصے کے طور پر سنکیانگ کی پوزیشن اور پاکستان کے ساتھ اس کے روابط کو بروئے کار لانا ہے، ہم مشترکہ طور پر گلگت بلتستان (جی بی) اور سنکیانگ کی متعلقہ طاقتوں کی نشاندہی کرنے کے لیے کام کریں گے اور اپنے علاقے کے لوگوں کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے اپنی ہم آہنگی کو فروغ دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے بیجنگ دورے پر پہنچے گئے اتفاق رائے کے مطابق خنجراب کے سرحد کو ہر موسم کی سرحد میں تبدیل کردیا جائے گا۔

ہم لوگوں کی نقل وحرکت اور تجارت کو سہولت دینے کے لیے کسٹم اور لاجسٹک کو اپڈیٹ کرنا چاہتے ہیں، گوادر سی پیک شراکت داری کا ایک اہم حصہ ہے، انہوں نے اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے کرمئی اور گوادر اور گوادر اور کاشغر کو سسٹر سٹی قرار دینے کی تجویز دی۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں ’جوائنٹ ایگریکلچر ڈیمانسٹریشن زون ’ کے قیام کے خواہش مند ہیں، جہاں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے گی، ہمارا مقصد سنکیانگ اور پاکستان بالخصوص گلگت بلتستان کی صنعتوں کے درمیان روابط کو فروغ دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سنکیانگ کے تعاون سے گلگت بلتستان میں سولر انرجی میں تعاون کے بھی خواہش مند ہیں۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان سنکیانگ کے ساتھ ثقافتی تعاون اور عوام کے درمیان روابط کو فروغ دینے کا خواہاں ہے،انہوں نے کہا کہ ہم سنکیانگ اور چین کے دیگر حصوں سے زیادہ سیاحوں کو پاکستان میں سیاحتی مقامات کی سیر کے لیے مدعو کرتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

پنجاب: سی ڈی ڈی کی کارروائی، کالعدم جماعتوں کے 12 دہشت گرد گرفتار

?️ 10 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خدشات کے

کینالز منصوبے میں سیلاب کا پانی استعمال ہوگا، اس معاملے پر سندھ ہمیں ڈکٹیشن نہیں دے سکتا: عظمیٰ بخاری

?️ 23 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ

کورونا سے 66 افراد کا انتقال، 3974 نئے کیسز رپورٹ

?️ 18 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر جاری ہے ،نیشنل

حماس کی طرف سے بچوں کے سر قلم کرنے کی جھوٹی خبریں

?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں:سی این این کے رپورٹر نے معذرت کرتے ہوئے لکھا کہ

افغانستان کی صورتحال پر کابل میں خواتین کا احتجاج

?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:افغان خواتین کا ایک گروپ اس ملک کی صورت حال پر

صحافی پر حملے کے بعد وزیر داخلہ کا بیان سامنے آگیا

?️ 1 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دورانشیخ رشید  نے

وزراء وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پر برس پڑے۔

?️ 14 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں تیل اور بجلی مہنگی کرنے کے بیان پر وفاقی کابینہ کے

ویانا مذاکرات کا فاتح ایران ہے:عطوان

?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے رائے الیوم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے