?️
کراچی (سچ خبریں) وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بالآخر گندم کے حوالے سے سندھ کا مؤقف تسلیم کر لیا ہے، جو صوبائی حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں اس سال 8 سے 12 لاکھ ٹن کے درمیان گندم کی پیداوار کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے وفاقی حکومت نے صوبوں کو اعتماد میں لیے بغیر آئی ایم ایف سے مذاکرات شروع کیے تھے۔ ہم چار ہزار روپے فی من گندم کی قیمت چاہتے تھے، لیکن وفاق نے 35 سو روپے فی من مقرر کی۔ ہم نے اسے ملکی مفاد میں تسلیم کیا مگر کسانوں کو فائدہ پہنچانے پر زور دیا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ جب چار ہزار روپے من قیمت مقرر کی گئی تو ریکارڈ پیداوار حاصل ہوئی، تاہم اس سال قیمت مقرر نہ ہونے سے پیداوار میں کمی آئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کسانوں کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یکم نومبر سے چھوٹے کسانوں کو 14 ہزار روپے مالیت کی ایک بوری ڈی اے پی فراہم کی جائے گی۔
چار لاکھ سے زائد کسان اس پیکیج سے مستفید ہوں گے، جبکہ “ہاری کارڈ” پر رجسٹریشن تیزی سے جاری ہے، صوبے بھر میں 22 لاکھ ایکڑ سے زائد زمین پر گندم کی کاشت کی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
فوج کے خلاف کوئی نعرہ نہیں لگنا چاہیے:شیخ رشید
?️ 13 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج کے
اپریل
کوئٹہ دھماکے کے بارے میں وزیر داخلہ کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ
اپریل
سعودی عرب میں خاشقجی کے انداز میں یمنی نوجوان کا قتل
?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:سعودی سکیورٹی فورسز نے خاشقجی کے انداز میں ایک یمنی نوجوان
نومبر
انسانوں کو جلانا، بچوں کو مارنا معمول نہیں، سوارا بھاسکر اسرائیلی ظلم پر بول پڑیں
?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: بولی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے اسرائیلی جارحیت اور ظلم
اپریل
غزہ کے ہسپتالوں کے خلاف جنگ جاری
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: جمعہ کے روز غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے
دسمبر
اسلام آباد: بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن کو عدالت کو مطمئن کرنے کی ہدایت
?️ 29 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو اسلام
دسمبر
عید کے دنوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی
?️ 23 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عید کے دنوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں
جولائی
برطانوی وزیر اعظم کی استعفیٰ سے بچنے کی کوشش
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے پارٹی گیٹ اسکینڈلز کی تحقیقات
مئی