وفاق نے سندھ کا مؤقف تسلیم کیا، گندم پالیسی میں صوبائی حکومت کی کامیابی، مراد علی شاہ

کراچی دھماکہ: وزیراعلیٰ نے تحقیقات کا حکم دے دیا

?️

کراچی (سچ خبریں) وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بالآخر گندم کے حوالے سے سندھ کا مؤقف تسلیم کر لیا ہے، جو صوبائی حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں اس سال 8 سے 12 لاکھ ٹن کے درمیان گندم کی پیداوار کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے وفاقی حکومت نے صوبوں کو اعتماد میں لیے بغیر آئی ایم ایف سے مذاکرات شروع کیے تھے۔ ہم چار ہزار روپے فی من گندم کی قیمت چاہتے تھے، لیکن وفاق نے 35 سو روپے فی من مقرر کی۔ ہم نے اسے ملکی مفاد میں تسلیم کیا مگر کسانوں کو فائدہ پہنچانے پر زور دیا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ جب چار ہزار روپے من قیمت مقرر کی گئی تو ریکارڈ پیداوار حاصل ہوئی، تاہم اس سال قیمت مقرر نہ ہونے سے پیداوار میں کمی آئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کسانوں کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یکم نومبر سے چھوٹے کسانوں کو 14 ہزار روپے مالیت کی ایک بوری ڈی اے پی فراہم کی جائے گی۔

چار لاکھ سے زائد کسان اس پیکیج سے مستفید ہوں گے، جبکہ “ہاری کارڈ” پر رجسٹریشن تیزی سے جاری ہے، صوبے بھر میں 22 لاکھ ایکڑ سے زائد زمین پر گندم کی کاشت کی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

بائیڈن کا تل ابیب کا دورہ؛ فوجی دوروں سے لے کر سیاسی دوروں تک

?️ 8 جولائی 2022سچ خبریں:   امریکی صدر جو بائیڈن نے مقبوضہ علاقوں کے لیے اپنے

مقبوضہ کشمیر میں انتہاپسند جماعت بی جے پی کے رہنما کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

?️ 3 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں انتہاپسند جماعت بی جے پی کے

وزیراعظم نے کے پی کے وزیراعلیٰ محمود خان کو طلب کرلیا

?️ 22 دسمبر 2021پشاور(سچ خبریں) خیبرپختون خوا میں بلدیاتی انتخابات میں شکست پر رپورٹ تیار

مخالفین نے پی ٹی آئی انٹرا-پارٹی انتخابات کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا دیے

?️ 3 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کو اس کے مخالفین نے انٹرا

آئی ٹی ماہرین کاحکومت سے مالی نقصانات سے بچنے کے لیے وی پی این پر پابندیاں کم کرنے کا مطالبہ

?️ 27 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وی پی این رجسٹریشن پالیسی پاکستان کے آئی

طالبان اور دوحہ تیسری ملاقات

?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: جون 1402 میں، قطر نے اقوام متحدہ کے نمائندے کے ساتھ

طالبان کے ساتھ غیر ملکی دہشت گردوں کی موجودگی پر چین کا اظہار تشویش

?️ 29 جولائی 2021سچ خبریں:افغان وزارت خارجہ نے بدھ کے روز طالبان کے ایک وفد

نیتن یاہو اپنی حماقت کی قیمت چکا رہا ہے: برغوثی

?️ 12 مئی 2023سچ خبریں:فلسطین نیشنل انیشیٹو موومنٹ کے سیکریٹری جنرل مصطفیٰ البرغوتی نے اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے