وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعظم کی خصوصی گفتگو

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پچھلی حکومت کی بدترین معاشی پالیسیوں اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے بڑا معاشی چیلنج ملا لیکن ہم نے اس ذمے داری کو نبھائیں گے، ہم نے مشکل فیصلے کیے ہیں اور اگر اس ملک کی معیشت کو سدھارنے کیلئے مزید مشکل فیصلے کرنے پڑے تو وہ بھی کریں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعظم نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ہمیں جو حکومت ملی اس میں پچھلی حکومت کی بدترین معاشی پالیسیوں، ناعاقبت اندیشی اور بے انتہا ناقص کارکردگی کی بنا پر ہمیں بہت بڑا معاشی چیلنج ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ دنیا میں تیل اور پیٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں لیکن پچھلی حکومت نے جاتے جاتے ان کی قیمتیں ان کی قیمتیں کم کر کے حکومت کے لیے ایک جال بچھایا جو 100فیصد بدنیتی پر مبنی فیصلہ تھا، اگر ان کو عوام کی خوشحالی اور مسائل کا درد ہوتا تو وہ ساڑھے تین سال حکومت کے دوران کوئی تو مثال چھوڑ جاتے جس سے ہم یہ کہتے کہ انہوں نے عوام کی بہبود کے لیے کام کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ دنیا میں معاشی صورتحال بے انتہا گمبھیر ہے، تیل، پیٹرول اور دیگر اجناس کی عالمی قیمتیں بہت تیزی سے بڑھ رہی ہیں لیکن ہم نے اس بجٹ میں فیصلہ کیا کہ جہاں ہمیں پیٹرول اور تیل کی قیمتیں مجبوراً بڑھانی پڑیں، وہیں ہم نے سات کروڑ لوگوں کے لیے ریلیف مہیا کیا جس کے ذریعے دو ہزار روپے مہینہ ہیلپ لائن کے ذریعے کروڑوں لوگوں کو دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بجٹ میں فیصلہ کیا کہ غریب آدمی پر پڑنے والے بوجھ کو بانٹیں گے اور صاحب ثروت لوگوں پر ٹیکس لگائیں گے تاکہ غریب کو یقین ہو جائے کہ اگر ان پر بوجھ آیا ہے تو ہم امیر ترین طبقے پر بھی ٹیکس لگا رہے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ وہ اس موقع پر خوشی کے ساتھ قوم کا ساتھ دیں گے، ایثار اور قربانی کا مظاہرہ کریں گے جس کی بدولت ہم کئی سو ارب ٹیکس اکٹھا کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم اس ذمے داری کو نبھائیں گے، ہم نے مشکل اور بے باک فیصلے کیے ہیں، مزید بھی کرنے پڑے تو کریں گے تاکہ اس ملک کی معیشت کو سدھارا جا سکے اور پاکستان کی معیشت کو ہم مضبوط کر سکیں، اس کے لیے ہم کسی بھی قدم سے نہیں ہچکچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ اتحادی حکومت کی دعاؤں کے ساتھ ان مراحل کو عبور کرے گی اور عوام کے لیے آنے والے وقتوں میں ان فیصلوں کے بعد ضرور اچھا وقت آئے گا س کے لیے ہم محنت کریں گے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ میں گن کلچر کے اثرات

?️ 27 فروری 2024سچ خبریں: امریکی ریاست الاسکا کے ایک دور افتادہ گاؤں میں ایک

ایک ہزار داعشی بچے اپنےممالک واپس 

?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:عراقی وزارت انصاف کے ترجمان کامل امین نے منگل کے روز

اسرائیل پر ایران کا حملہ کیسا تھا؟امریکی پائلٹوں کی زبانی

?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:سی این این نے امریکی فضائیہ کے پائلٹوں اور پرواز عملے

انٹرپول کے اماراتی سربراہ کے خلاف تشدد کے الزام میں شکایت

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:ایک وکیل نے متحدہ عرب امارات کےانٹرپول کے نئے سربراہ کے

مخصوص نشستوں پر نظرثانی کیس ،جسٹس منصور علی شاہ نے درخواستوں کے دائرہ کار پر اہم فیصلہ جاری کر دیا

?️ 6 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مخصوص نشستوں پر نظرثانی کیس میں درخواستوں کے

شام کے بارے میں عرب-بین الاقوامی اجلاس اختتام پذیر؛ کیا ہوا؟

?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:ریاض میں شام کے حوالے سے عرب اور غیرعرب ممالک کے

سینیٹ میں بھی اپوزیشن کو شکست کا سامنا

?️ 19 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مشترکہ اجلاس کے بعد سینیٹ میں بھی اپوزیشن

حکومت کے پاس بل موجود ہی نہیں، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

?️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے