اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے تاہم ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں10فیصد اضافے کی سمری پیش کی گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس جاری ہے ،اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ور 14نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک الاؤنس دینے کی سمری مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہو گا۔
اجلاس میں ہیوی کمرشل گاڑیوں پروینڈرزکیلئےاضافی ڈیوٹی ختم کرنے پر غور کیا گیا جبکہ 20ریگولیٹری اتھارٹیز کے چیئرمین،ممبران کی تنخواہ،مراعات پررپورٹ پیش ہوگی جبکہ نادراممبران کی تقرری کیلئےوزارت داخلہ کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔
قائد اعظم فاؤنڈیشن ایکٹ2021کاڈرافٹ ، امیگریشن واورسیزایمپلائمنٹ بیورومیں امیگیرنٹس محافظ کی تقرری اور ایف بی آرڈیٹاہیک معاملےپرآپریشنل ایمرجنسی نفاذکافیصلہ ایجنڈے میں شامل ہیں۔
رویت ہلال سے متعلق قانون سازی ، پینل سرچارج کی چھوٹ کی سمری ، دیامیر بھاشاڈویلپمنٹ کمپنی کےبورڈ آف ڈائریکٹرزکی تشکیل بھی وفاقی کابینہ ایجنڈےکا حصہ ہیں۔وفاقی کابینہ کابینہ کمیٹی برائےادارہ جاتی اصلاحات کےفیصلوں اور ای سی سی کے9 ستمبرکےفیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔