?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع کے لیے نیب آرڈیننس کی منظوری دی دے جو سرکولیشن کے ذریعے دی گئی۔ذرائع نے بتایاہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے نیب آرڈیننس میں ترامیم کی منظوری دی۔ صدر مملکت کی جانب سے آرڈیننس جاری کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آرڈیننس کا مسودہ آج شام تک صدر عارف علوی کو بھجوائے جانے کا امکان ہے اور صدر مملکت کی جانب سے آج ہی آرڈیننس جاری کیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہیں کروں گا۔
چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لیے حکومت کے تیار کردہ آرڈیننس کے بنیادی نکات سامنے آگئے ہیں، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت کی موجودہ شق برقرار رہے گی، نئے چیئرمین نیب کےلیے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے نام پر بھی غور ہوسکے گا۔وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈرپر الزامات ہوئے تو چیئرمین نیب کی تقرری میں حصہ نہیں لے سکیں گے
چیئرمین نیب کے معاملے پر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں مشاورت ہوگی ، اتفاق نہ ہوا تو بات پارلیمانی کمیٹی میں جائے گی۔ مذاکرات میں ڈيڈ لاک ہوا تو موجودہ چیئرمین یعنی جاوید اقبال ہی عہدے پر رہیں گے۔
آرڈیننس کے مطابق چیئرمین نیب کو ہٹانے کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرنا ہوگا، چیئرمین نیب کو توسیع نہ دینے کی شق آرڈیننس کے ذریعے ہٹادی گئی، نیب عدالتوں کو 90 دن سے پہلے ملزم کو ضمانت دینے کا اختیار بھی مل گیا۔ اب نیب عدالتوں میں ایڈيشنل سیشن جج اور سابق جج صاحبان بھی تعینات کیے جاسکیں گے۔
اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے مشاورت کریں گے، نیب ترمیمی آرڈیننس کےلیے قائم کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کی تجویز دی تھی۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے چھ، چھ نمائندے ہوں گے، پارلیمانی کمیٹی اسپیکر مقرر کریں گے، سینیٹ کی بھی نمائندگی ہوگی۔
مشہور خبریں۔
طالبان ملک کے 65 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل کرچکے ہیں، یورپی یونین کا دعویٰ
?️ 12 اگست 2021کابل (سچ خبریں) یورپی یونین نے بڑا دعویٰ کرتے ہوے کہا ہے
اگست
شہریوں کی شکایات، وزیراعظم کا اہم فیصلہ
?️ 12 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے شہریوں کی شکایات کے
فروری
فلسطین میں گھات لگا کر حملے میں سات صہیونی زخمی
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونیستی ریجیم کے ٹی وی چینل "نیٹ ورک 14” نے اپنی
جولائی
غزہ جنگ میں صیہونی حکومت کی رسوائی
?️ 8 اپریل 2024سچ خبریں: ایس آر ایف سوئٹزرلینڈ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق
اپریل
بھارت مانے یا نہ مانے، عالمی برادری پاکستان کے موقف کو تسلیم کر رہی ہے. خواجہ آصف
?️ 30 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
جون
سعودی عرب تیل کی پیداوار کم کرکے امریکہ سے دور رہنے کا خواہاں: رائے الیوم
?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:اوپیک کے کچھ ممبران نے کل اعلان کیا کہ وہ اپنی
اپریل
ڈالر کے ریٹ میں کمی
?️ 1 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری کا
اگست
سعودی عرب ایران کے خلاف ٹرمپ کی دھمکیوں کے خلاف؛برطانوی اخبار کی رپورٹ
?️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:برطانوی اخبار گارڈین نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا
اپریل