?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں کے دوران وفاقی حکومت کے ملکی قرضوں میں 30 کھرب روپے کا اضافہ ہوا۔
کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فروری میں حکومت کے قرضے 9.7 فیصد بڑھ کر 340 کھرب روپے تک پہنچ گئے جو جون 2022 میں 310 کھرب روپے تھے۔
فروری میں وفاقی حکومت کے ملکی قرضے 340 کھرب روپے تک پہنچ گئے، جو پچھلے سال کے اسی مہینے کے 277 کھرب روپے کے مقابلے میں 23 فیصد اضافے کو ظاہر کرتے ہیں۔حکومت کے ملکی قرضوں پر طویل المدتی پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کا غلبہ رہا، جو جون 2022 میں 176 کھرب 87 ارب روپے کے مقابلے میں فروری کے آخر تک 20 فیصد اضافے کے بعد 211 کھرب 51 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق وفاقی بینک کے قرضے (بشمول غیر ملکی قرض) مالی سال 23-2022 کے ابتدائی 8 مہینے میں 13.7 فیصد بڑھنے کے بعد 543 کھرب 53 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔
فروری کے اختتام تک روپے میں غیر ملکی قرضے 21 فیصد بڑھنے کے بعد 202 کھرب 81 روپے تک پہنچ گئے جو جون 2022 کے اختتام پر 167 کھرب 40 ارب روپے ریکارڈ کیے گئے تھے، تاہم بیرونی قرضے کا حساب 261.6 روپے فی ڈالر کی شرح تبادلہ سے لگایا گیا لیکن ڈالر کی موجودہ شرح 287 روپے سے زائد ہے۔
حکومت کے ملکی قرضوں پر طویل المدتی پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کا غلبہ رہا، جو جون 2022 میں 176 کھرب 87 ارب روپے کے مقابلے میں فروری کے آخر تک 20 فیصد اضافے کے بعد 211 کھرب 51 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ تاہم ٹریژری بل کے ذریعے قیل المدتی قرضے جولائی تا فروری معمولی کمی کے بعد 62 کھرب 94 ارب روپے تک پہنچ گئے جو جون 2022 میں 67 کھرب 52 ارب روپے تھے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کی نئی شرائط کے باعث معاہدے میں تاخیر
?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اس حوالے سے ایک
دسمبر
وزیر اعظم کی پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت
?️ 24 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت
نومبر
امریکا کے نصف سے زائد عوام فلسطینی ریاست کے قیام کے حق میں
?️ 21 اگست 2025امریکا کے نصف سے زائد عوام فلسطینی ریاست کے قیام کے حق
اگست
سعودی اتحاد نے یمن کے آثار قدیمہ پر بھی رحم نہیں کیا
?️ 21 جون 2021سچ خبریں:یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی جارحیت کے نتیجہ میں اس
جون
شہر حماس کے قبضے میں
?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: جنگ بندی کا اختتام، غزہ سے انخلاء، علاقے کے شمال میں
جنوری
اسرائیلی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے نہتے اور مظلوم بہادر فلسطینی
?️ 21 مئی 2021(سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل نے جس مقصد کے حصول کے
مئی
یوکرین کی طرف امریکہ کے سیاسی رخ کی بنیادی وجہ کو ڈی کوڈ کرنا
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یوکرین کو جدید ہتھیار بھیجنے
جولائی
الیکشن کمیشن کوحلیم عادل شیخ کے خلاف مقدمہ کرانا چاہیے، سعید غنی
?️ 17 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے میڈیا
فروری