?️
سچ خبریں:امریکی حکومت نے جمعرات کی شام 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد ہنگامی حالت میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی۔
امریکی صدرجو بائیڈن کی قیادت میں اس ملک کی حکومت نے جمعرات کی شام نائن الیون کی برسی کے موقع پر کانگریس کو ایک پیغام بھیجا جس میں 2001 میں امریکہ کے خلاف دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ہنگامی حالات کوایک اور سال کے لیے بڑھا نے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو امریکی صدر نے 9/11 حملوں سے متعلق دستاویزات پر نظر ثانی اور انھیں منظرعام پر لانے کا حکم دیاتھا،رپورٹ کے مطابق بائیڈن نے محکمہ انصاف کو ہدایت کی کہ ایف بی آئی پولیس کی تحقیقات سے متعلقہ دستاویزات کا جائزہ لیں تاکہ ان حملوں کے بارے میں اعلان کیا جا سکے۔
امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ جب میں صدر بناتو میں نے نائن الیون کےحملوں کے بارے میں کی جانے والی تحقیقات کے شفاف کرنے کا وعدہ کیاتھا تو اب جبکہ ہم ان اندوہناک حملوں کی بیسویں سالگرہ کے قریب پہنچ رہے ہیں ، مجھے اس عزم کو پورا کرنے پر فخر ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے 11 ستمبر 2001 کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملوں میں اس ملک کا کوئی کردار نہ ہونے کا دعوی کیا ہے،تاہم متاثرین کے اہل خانہ اور رشتہ دار بار بار ایف بی آئی کی طرف سے گزشتہ دو دہائیوں میں نائن الیون کے مجرموں کے بارے میں تحقیقات کے بارے میں مزید معلومات کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔
یادرہے کہ پچھلے مہینے ان حملوں بہت سے متاثرین کے اہل خانہ نے جو بائیڈن سے وہ دستاویزات جاری کرنے کو کہا تھا جس کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ سعودی رہنما ان حملوں کی حمایت کرنے میں ملوث تھے ۔


مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان معاہدے کا اعلامیہ جاری
?️ 14 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے
جولائی
بن سلمان کی نیتن یاہو کے ساتھ براہ راست پروازیں قائم کرنے کی بات چیت
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:اسرائیل کے چینل 12 ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ
مئی
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا سیاسی مخالف کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال
?️ 16 دسمبر 2022سچ خبریں:نیوزی لینڈ ک وزیراعظم نے جیسا اپنے آپ کو دیکھانے کی
دسمبر
توشہ خانہ سے تحائف حاصل کرنے والے تمام اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی کی درخواست پر نوٹسز جاری
?️ 9 اگست 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے توشہ خانہ تحائف حاصل کر کے
اگست
کس کے بغیر گلوکار فلک شبیر کا رہنا ناممکن ہے؟
?️ 2 جون 2021کراچی (سچ خبریں) معروف گلوکار فلک شبیر کے ایک مداح کی جانب
جون
سابق وزرائے اعلیٰ پنجاب کیلئے مراعات بحال، صوبائی اسمبلی میں بل منظور
?️ 19 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز سابق وزرائے اعلیٰ کے
اکتوبر
شام میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:شام میں سکیورٹی امور کے ایک ماہر نے اس ملک میں
اگست
اردن میں حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے بارے میں اہم انکشاف ہوگیا
?️ 5 اپریل 2021تل ابیب (سچ خبریں) اردن میں حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش
اپریل