وفاقی حکومت کا 5 سالہ نجکاری پلان سامنے آگیا، 24 اداروں کی نجکاری کی جائے گی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی جانب سے 5 سال 29-2024 کے لیے تیار کردہ نجکاری پلان سامنے آگیا، پلان کے تحت 3 مختلف مراحل میں 24 اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت نجکاری کی جانب سے تیار کردہ فہرست کے مطابق پہلے مرحلے میں ایک سال میں 10 اداروں کی نجکاری کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں قومی ائیر لائن پی آئی اے اور پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری کی جائے گی۔

سرکاری دستاویز کے مطابق پلان کے تحت زرعی ترقیاتی بینک، فرسٹ ویمن بینک، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، پاکستان انجنئیرنگ کمپنی، سندھ انجنئیرنگ لمیٹڈ، 3 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں اسلام آباد، فیصل آباد اور گوجرانوالہ الیکٹرک کی نجکاری پہلے مرحلے میں ہوگی۔

دستاویز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کا نجکاری عمل دوسرے مرحلے میں مکمل کیا جائےگا، دوسرے مرحلے میں 6 سرکاری بجلی تقسیم کارکمپنیوں لاہور، ملتان ، حیدر آباد، سکھر، پشاور اور ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کی نجکاری کرنے کا پلان تیارکیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 4 سرکاری بجلی پیداواری کمپنیوں جام شورو پاور، سینٹرل، پاورجنریشن، ناردرن پاورجنریشن اور لاکھڑا پاور جنریشن کمپنی کی نجکاری دوسرے مرحلے میں ہوگی۔

اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن اور پاکستان ری انشورنس کمپنی کی نجکاری بھی دوسرے مرحلے میں ہوگی۔

دستاویز کے مطابق تیسرے مرحلے میں ایک ادارے پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کی نجکاری کا عمل مکمل کیا جائےگا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے دیگر مختلف سرکاری اداروں کی نشاندہی پر کام ہورہا ہے جن کو بعد میں نجکاری پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

خانیونس کے محصور ہسپتال میں انسانی تباہی کے آثار

?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: فلسطینی ہلال احمر نے اپنی ایک رپورٹ میں خان یونس

وینزویلا کے انتخابات میں مادورو کی جیت کی سرکاری تصدیق

?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: وینزویلا کی نیشنل الیکشن کونسل کے سربراہ نے اعلان کیا

پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کردی

?️ 13 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے شوکاز نوٹس کا

افغانستان کی سیاسی تنہائی کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے: طالبان

?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:  اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر، سیاسی و عسکری قیادت کی شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر آمد

?️ 16 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کے خلاف معرکہ حق کے آپریشن ’بنیان

بادشاہت کو بچانے کے لیے چارلس کی جنگ

?️ 1 نومبر 2025بادشاہت کو بچانے کے لیے چارلس کی جنگ برطانیہ کے بادشاہ چارلس

امریکہ نے یوکرین کو 800 ملین ڈالر کی فوجی امداد کی منظوری دی

?️ 14 اپریل 2022سچ خبریں:  خبر رساں ذرائع نے بدھ کی شب اطلاع دی ہے

شمالی شام میں PKK کے 13 ارکان ہلاک

?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:ترک وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ کردستان ورکرز پارٹی PKKکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے