🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے نوجوانوں کیلئے آئندہ بجٹ میں خطیر رقم مختص کئے جانے کا فیصلہ کرلیا ، وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کا عمل ہر صورت تیز کرنا ہوگا، اس سلسلے میں کامیاب جوان پروگرام کیلئے 100 ارب روپے کی رقم مختص کئے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کی تیاری پر کام جاری ہے ، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی معاشی ماہرین اور حکومتی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ملاقاتوں میں نوجوانوں کیلئے آئندہ بجٹ میں بھی خطیر رقم مختص کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا، اس سلسلے میں وزیر خزانہ شوکت ترین اور سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی، کامیاب جوان پروگرام کیلئے 100 ارب روپے کی رقم مختص کئے جانے کا امکان ہے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کا عمل ہر صورت تیز کرنا ہوگا، دیے گئے قرض کو آئندہ مالی سال میں ڈبل کریں گے۔معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ انٹرپینیورشپ کا کلچر عام کرنے کیلئے کامیاب جوان پروگرام سب سے اہم منصوبہ ہے، وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی ذاتی دلچسپی پر شکر گزار ہوں۔
عثمان ڈار نے کہا پہلی بار کسی حکومت نے اپنے نوجوانوں پر براہ راست سرمایہ کاری شروع کی ہے، کامیاب جوان محض ایک پروگرام نہیں خاموش انقلاب ہے، آہستہ آہستہ تمام رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں اب پوری کوشش نوجوانوں کو اوپر اٹھانے پر ہے۔
مشہور خبریں۔
’غیر قانونی، غیر شرعی فیصلہ‘، عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف عمران خان، بشریٰ بی بی کی اپیل
🗓️ 23 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم و بانی تحریک انصاف (پی ٹی
فروری
یمنی فوج کے ہاتھوں امریکی جاسوس ڈرون تباہ
🗓️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:یمنی فوج کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس ملک کے
مارچ
یمنی فوج نے اسرائیلی حکومت کے خلاف اپنے نئے آپریشن کا اعلان کیا
🗓️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی ساری نے
نومبر
سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی 26ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کرلی
🗓️ 21 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایوان بالا (سینیٹ) کے بعد 26ویں آئینی ترمیمی
اکتوبر
زیلنسکی شکست کے بعد کہاں جائیں گے؟:ریٹائرڈ امریکی فوجی کا جواب
🗓️ 1 اپریل 2023سچ خبریں:ایک ریٹائرڈ امریکی فوجی نے انکشاف کیا ہے کہ جنگ ہارنے
اپریل
عتیقہ اوڈھو نے فردوس عاشق کو ماسک پہننے کا مشورہ دے دیا
🗓️ 22 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ٹوئٹ
مارچ
افغانستان کے لیے انسانی امداد پر امریکی انتخابات کے اثرات
🗓️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: ڈپلومیٹ میگزین نے لکھا ہے کہ نومبر میں ہونے والے
ستمبر
نسل پرست دہشتگردوں کی ہوا نکل گئی
🗓️ 22 مئی 2021سچ خبریں:عراقی کی صدر تحریک کے رہنما نے صیہونی حکومت کے خلاف
مئی