وفاقی حکومت کا ای پاسپورٹ کے اجرا کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا ای پاسپورٹ کے اجرا کا فیصلہ

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے شہریوں کی سہولت کے لیے آئندہ سال سے ای پاسپورٹ کے اجرا کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس پاسپورٹ میں درخواست گزار کی تمام تر تفصیلات محفوظ ہوں گی، چپ میں محفوظ مسافر کے کوائف اور سفری تفصیلات امیگریشن اور نادرا کے سسٹم سے لنک ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا، جس میں سیکریٹری داخلہ اورچیئرمین نادرا ، ڈی جی پاسپورٹ اورایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے شریک ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ سال سے ای پاسپورٹ کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ای پاسپورٹ کے اجرا کو ایک اہم اقدام کے طور پر بیان کیا جا رہا ہے، جو موجودہ مینوئل سسٹم میں تمام رکاوٹوں کو ختم کرنے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو آسانی سے آن لائن درخواستوں پر کارروائی کرنے میں مدد کرے گا۔خیال رہے مائیکرو چپ کارڈ کے حامل اس پاسپورٹ میں درخواست گزار کی تمام تر تفصیلات محفوظ ہوں گی، چپ میں محفوظ مسافر کے کوائف اور سفری تفصیلات امیگریشن اور نادرا کے سسٹم سے لنک ہوں گی۔

اس کے محفوظ سیکیورٹی فیچرز میں متعدد چیزیں شامل ہیں، ای پاسپورٹ کے مرکزی صفحے پر پاسپورٹ ہولڈر کی ایک کی بجائے 2 تصاویر ہوں گی، پاسپورٹ کا مرکزی صفحہ بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈاٹ پر مشتمل ہوگا، اور نئے پاسپورٹ میں جعل سازی اور مرکزی صفحے کی تبدیلی ناممکن بنائی گئی ہے۔

ای پاسپورٹ سے ایئر پورٹ پر دستاویزی سفری کارروائی انتہائی مختصر وقت میں مکمل ہوگی، ذرائع کا کہنا تھا کہ کم وقت میں بورڈنگ کارڈ، امیگریشن کی تکمیل سے طیارے تک تیز تر رسائی ممکن ہوگی۔

مشہور خبریں۔

غزہ کی جنگ کے اثرات اور اس کا مستقبل

🗓️ 29 مئی 2024سچ خبریں: ایک اسٹریٹیجک تجزیہ کار نے لکھا کہ دو دن میں

روس میں ایپل کی مصنوعات کی فروخت بند

🗓️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:امریکی کمپنی ایپل نے اعلان کیا کہ اس نے روس میں

پی ٹی آئی کے کتنے لوگ لاپتا ہیں؟ فواد چوہدری کی زبانی

🗓️ 2 اگست 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی

شبیر احمد شاہ کی غیرقانونی حراست کو چار سال مکمل، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے اہم بیان جاری کردیا

🗓️ 19 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر

گزشتہ ہفتے فلسطینی کارروائیوں میں 12 صہیونی زخمی

🗓️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:گذشتہ ہفتے کے دوران صیہونی حکومت کے ٹھکانوں اور فوجیوں کے

جرمنی کو 2029 تک جنگ کے لئے تیار رہنا ہوگا: برلن

🗓️ 6 جون 2024سچ خبریں:  جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس نے بدھ کے روز اعلان

ریاض نے بھی قدس میں صیہونی مخالف آپریشن کی مذمت کی

🗓️ 28 جنوری 2023سچ خبریں: ریاض نے مقبوضہ فلسطین میں پیشرفت میں اضافے پر موقف

مسجد اقصیٰ کی تقسیم کے بارے میں خود مختار تنظیم کا انتباہ

🗓️ 12 جون 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے مسجد الاقصیٰ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے