?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی بجٹ 2025ء کی تیاری اور مشاورت کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کا وفد کل4 اپریل کو اسلام آباد پہنچے گا،آئی ایم ایف وفد آئندہ مالی سال کے بجٹ بشمول ٹیکس ریونیو اقدامات، اخراجات پر کنٹرول اور دیگر ترقیاتی اخراجات کے بجٹ کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا،آئی ایم ایف وفد کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی مالیاتی حکام اور آئی ایم ایف کے ماہرین مل کر بجٹ تجاویز تیار کریں گے جنہیں حتمی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔
بجٹ کو حتمی شکل دینے کےلئے آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستانی حکام سے مل کر تجاویز تیار کرے گی۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی بتایاگیا ہے کہ آئی ایم ایف نے دورہ پاکستان کے دوران جائزہ مذاکرات میں پاکستان کے ٹیکس ریونیو ہدف کم کرنے پر بھی اتفاق کیاتھا اور 12970ارب روپے سے کم کر کے اس کو 12330ارب روپے کر دیاگیا تھاجو رواں سال حاصل کیا جائے گا اس طرح ایف بی آر ٹیکس ریونیو میں موجودہ شارٹ فال کو پورا کرنے کے قابل ہوسکے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل آئی ایم ایف نے جائیداد لین دین کی ٹیکس شرح کم کرنے سے انکارکردیاتھا اور ایف بی آر کی درخواست مسترد کردی تھی ۔سٹاف لیول معاہدے کیلئے پاکستان کوعالمی مالیاتی فنڈکو مزید یقین دہانیاں کروانی ہوں گی ۔آئی ایم ایف نے جائیداد کی لین دین پر ٹیکس میں کمی کی درخواست پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کاکہنا تھا کہ مارچ 2025ءکے اہداف کم کرنے پر بھی اتفاق نہیں ہوا تھاجبکہ ٹیکس میں کمی پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔
آئی ایم ایف نے تمباکو اور مشروبات پر ٹیکس میں نرمی کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی تھی جبکہ آئی ایم ایف نے ایف بی آر کی ودہولڈنگ ٹیکس میں 2 فیصد کمی کی درخواست بھی منظورنہیں کی تھی۔آئی ایم ایف کی جانب سے کلائمیٹ فنانس کو فنڈ سہولت میں شامل کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی گئی تھی جوریزیلینس اینڈ سٹینیبلیٹی فیسلٹی کے تحت کلائمیٹ فنانس کی پیشکش کی جائے گی۔عالمی مالیاتی فنڈ نے صوبوں کو گندم کی خریداری میں مداخلت سے روکنے کی شرط عائد بھی کی تھی۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ: وینزویلا میں امریکی تیل کمپنیوں کے اخراجات کی تلافی کی جائے گی
?️ 6 جنوری 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا میں تیل
جنوری
القادر ٹرسٹ کیس: نیب نے عمران خان کو دستاویزات کے ساتھ کل طلب کرلیا
?️ 17 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف (پی
مئی
پاکستانی خلاباز پہلی بار خلا میں جانے کو تیار
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: دبئی میں مقیم پاکستانی ایڈونچرر نمیرہ سلیم اپنے خوابوں کو
ستمبر
خطہ میں امریکی موجودگی کی وجہ،سینٹکام کمانڈر کی زبانی
?️ 24 مئی 2021سچ خبریں:سینٹکام دہشت گردوں کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب
مئی
مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح کے محلے پر صیہونی آباد کاروں کا حملہ
?️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں:صہیونی آبادکاروں کے شیخ جراح محلے پر حملے کے بعد مقبوضہ
دسمبر
فیکٹ چیک: عمران خان کی جانب سے نواز شریف کی تعریفیں کرنے کی ویڈیو جعلی ہے
?️ 1 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے
اکتوبر
ترکی کی جارحیت کی تردید ایک تلخ مذاق ہے: بغداد
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں: ملک کی سرزمین پر ترکی کے حملوں کے جواب میں
جولائی
ایک کویتی شہری، ملک کے امیر پر تنقید کرنے پر گرفتار
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: کویت کے جنرل پراسیکیوٹر آفس نے اس ملک کے ایک
جولائی