?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)ساتویں قومی مالیاتی کمیشن کے تحت تقریباً 15 سال قبل صوبوں کو دی گئی مالیاتی گنجائش کا کچھ حصہ دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے کم از کم 600 ارب روپے کا مجموعی مالی سرپلس حاصل کرنے کے لیے چاروں صوبوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
ان معاہدوں کا مقصد جون میں رواں مالی سال کے اختتام تک کھاد، گندم اور دیگر کھانے پینے، زراعتی اشیا، خام مال کی فراہمی کے لیے مزید قرض لینے سے بچنا ہے۔
اس پیشرفت سے متعلق وزارت خزانہ کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو آگاہ کردیا گیا ہے تاکہ سخت مالیاتی نظم و ضبط پر عمل پیرا ہونے کی باہمی کوششوں کی نشاندہی کی کیا جا سکے۔
مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی-ستمبر 2023) میں صوبوں سے 51 ارب روپے کا معمولی مجموعی سرپلس رہا تھا، اس مدت کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا نے اخراجات محدود کرنے کی کوشش کے بجائے ضرورت سے زیادہ اخراجات کیے اور اس طرح بالترتیب 29 اور 10 ارب روپے کے خسارے میں رہے جب کہ ان دونوں صوبوں کے برعکس سندھ اور بلوچستان میں 19 اور 71 ارب روپے کا سرپلس رپورٹ ہوا۔
تاہم اگلی سہ ماہی (اکتوبر-دسمبر) کے دوران وفاقی حکومت نے صوبوں میں آئی ایم ایف پروگرام کو آگے بڑھایا اور صوبوں سے تقریباً 290 ارب روپے کا سرپلس حاصل کرنے میں کامیاب رہی ، اس سرپلس میں سندھ سے 100، بلوچستان سے 97، خیبر پختونخوا سے 49 اور 43 ارب روپے پنجاب سے حاصل کیے گئے تھے۔
اب وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو بتایا ہے کہ اس نے اپڈیٹ شدہ ایم او یوز کرتے ہوئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مالیاتی ہم آہنگی کو بہتر بنایا ہے جس سے رواں مالی سال (2024)کے بجٹ کے اہداف کے حصول کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ وزارت خزانہ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے ایم او یو کے تحت مالی سال 2024 کے اپنے اخراجات میں 115 ارب روپے کمی کا وعدہ کیا ہے تاکہ بجٹ سے منسلک سرپلس کو حاصل کیا جا سکے۔
اس کے علاوہ بیان میں کہا گیا ہے کہ “صوبائی حکومتوں نے قرض کے بروقت خاتمے کے لیے طے شدہ منصوبہ بندی پر عمل درآمد کرتے ہوئے زراعتی اشیا، خام مال کے عشروں سے جمع ہونے والے قرضوں ( یہ وہ قرضے ہیں جو حکومتی مالیاتی دائرہ سے باہر صوبائی محکمہ خوراک کے ذریعے چڑھے ہیں) کے خاتمے پر اتفاق کیا ہے۔
مزید یہ کہ صوبوں نے اب اپنے زراعت سے متعلق قرضوں میں اضافے سے بچنے اور گورنمنٹ فنانس اسٹیٹسکٹس مینول کے مطابق صوبائی سرپلس کی تعریف کو اپنانے کا عہد کیا ہے۔
گورنمنٹ فنانس اسٹیٹسکس مینول آئی ایم ایف رپورٹنگ ٹیمپلیٹ ہے جو اس کے پروگرام سے منسلک تمام ممبران کے لیے ہے۔
آئی ایم ایف نے حال ہی میں اس بات کی بھی تصدیق کی کہ وفاقی حکومت کی بھرپور کوششوں کے باوجود موجودہ مالی سال کے بجٹ میں 400 ارب روپے کے بنیادی اضافی ہدف کو یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔


مشہور خبریں۔
سعودی ارب پتی شہزادے کی روس میں بھاری سرمایہ کاری
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:سعودی ارب پتی شہزادے ولید بن طلال نے یوکرین پر ماسکو
اگست
برطانیہ روس کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانا چاہتا ہے: ماسکو
?️ 10 فروری 2026 سچ خبریں:روس کے شمالی اٹلانٹک محکمہ کے سربراہ الیگزینڈر گوساروف نے
فروری
صیہونی جارحیت میں امریکی کردار؛ اقوام متحدہ کے سابق عہدیدار کی زبانی
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سابق عہدیدار نے فلسطین کی موجودہ صورتحال
نومبر
’پاکستان آئیڈل‘ کے ججز پینل کا انتخاب دوستی کی بنیاد پر کیا گیا، سنیگتا
?️ 29 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف ہدایت کارہ و اداکارہ سنیگتا نے ’پاکستان آئیڈل‘
نومبر
حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے نتائج
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں:حیفا میونسپلٹی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ عینات کلش نے اسرائیل کو
فروری
بجٹ میں کٹوتی، ناسا کے تقریبا 4 ہزار ملازمین مستعفی
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی خلائی ادارے نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کو
جولائی
دوحہ مذاکرات اور ان کی قسمت کے بارے میں چند نکات۔ کیا صہیونی میز کے نیچے مار رہے ہیں؟
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک جنگ
جولائی
حزب اللہ کو کوئی بھی خلعِ سلاح نہیں کر سکتا:مصری تجزیہ کار
?️ 27 نومبر 2025 حزب اللہ کو کوئی بھی خلعِ سلاح نہیں کر سکتا:مصری تجزیہ
نومبر