?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ضرورت پڑنے پر سوشل میڈیا نیٹ ورکس کو بلاک کرنے کے امکان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کو ہونے والے تشدد کے بیج سوشل میڈیا پر بوئے گئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی چینل ’جیو نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا، برطانیہ اور چین جیسے ممالک سبھی سوشل نیٹ ورکس کو ریگولیٹ کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہاں قواعد اور ایک ریگولیٹری فریم ورک ہے، جس کی نگرانی کی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں اس میڈیم کا استعمال لوگوں کو ریاست کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے لیے کیا جاتا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ 9 مئی کے تشدد کا اسکرپٹ سوشل میڈیا کے ذریعے تیار کیا گیا تھا۔
غور طلب ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پھوٹنے والے ہنگاموں کو روکنے کے لیے حکومت نے انٹرنیٹ کی سہولت منقطع کر دی تھی اور ملک بھر میں سوشل میڈیا نیٹ ورکس کو کئی روز تک بلاک کر دیا تھا۔
9 مئی کو ہونے والے تشدد کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ فوج کی جانب سے ان کے اپنے عہدیداروں اور ان کے خاندان کے افراد کے خلاف کارروائیوں کے اعلان کے بعد یہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ فسادات کے ذمہ داروں کے احتساب کو یقینی بنائے۔
انہوں نے فوج کی جانب سے کیے جانے والے ’فوری احتساب‘ کو سراہا، ساتھ ہی نشاندہی کی کہ سویلین حکام کو بہت سے چیلنجز اور رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ (آرمی ایکٹ) کے تحت شہریوں پر مقدمہ چلانے کے قانون کو مختلف عدالتوں میں چیلنج کیا گیا ہے، سپریم کورٹ بھی دلائل سن رہی ہے، یہ رکاوٹیں ہمیں روک رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان رکاوٹوں کو عبور کیا جا سکتا ہے۔
جب پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے امکان کے بارے میں پوچھا گیا، جس کا حکومت ماضی میں بھی اشارہ دے چکی ہے، تو وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جب تک 9 مئی کے تشدد کے مجرموں کو سزا نہیں دی جاتی اس پر کوئی پابندی لگانے سے پارٹی ’مضبوط‘ ثابت ہو سکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
اسلام آباد پولیس کا عیدالاضحی پر سکیورٹی پلان جاری
?️ 5 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے عیدالاضحی پر سکیورٹی پلان جاری
جون
زیلنسکی کو بائیڈن کی قانونی حمایت!
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں:کچھ دن پہلے، جو بائیڈن نے اپنے تازہ بیان میں ایک
جولائی
اگر الیکشن میں دھاندلی نہ ہوئی یوسف رضا گیلانی کی جیت ہو گی، سلیم صافی
?️ 17 فروری 2021لاہور (سچ خبریں) سینیٹ انتخابات پر تجزیہ کرتے ہوئے سینئر صحافی سلیم
فروری
190 ملین پاؤنڈز کیس: ملک ریاض کی منجمد اثاثے بحال کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی
?️ 4 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین
اپریل
سلیوان کا ریاض کا سفر بے سود؛ سعودی عرب اب امریکہ پر اعتماد نہیں کرنے والا: رائے الیوم
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:رائے الیوم اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں امریکی قومی سلامتی
مئی
عالمی ممالک کے اقدامات سے تل ابیب چراغپا
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: یدیعوت اخرونوت اخبار نے اطلاع دی ہے کہ دنیا کے 80
ستمبر
بیجنگ نے پیلوسی کے طیارے کو نشانہ کیوں نہیں بنایا؟
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کا تائیوان
اگست
صیہونی قیدیوں کے اہلخانہ کا نیتن یاہو سے اظہار نفرت
?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: حال ہی میں غزہ کی پٹی میں ہلاک ہونے والے
ستمبر