وزیر داخلہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی ہم منصب سے ریاض میں ملاقات کی، اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے ریاض میں سعودی عرب کے وزارت داخلہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے ملاقات کی۔

سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ ناصر الداؤد، وزارت داخلہ کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر خالد الباطل، پبلک سیکیورٹی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی، ڈرگ کنٹرول کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد القرنی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

پاکستانی وفد میں سعودی عرب میں تعینات سفیر احمد فاروق، ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن مصطفیٰ جمال قاضی اور وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکریٹری رفعت مختار راجا شامل تھے۔

شہزادہ عبد العزیز بن سعود نے اپنے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی اور وفد کے دیگر ارکان کا خیر مقدم کیا، ملاقات میں انسداد منشیات کے حوالے سے تعاون بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو کی۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور یہاں سے ہر پاکستانی کا مذہبی عقیدت و احترام کا رشتہ ہے جب کہ ہم سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی بے پایاں سپورٹ پر دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے جو دھمکی قبول نہیں کرے گا، ذرائع ای سی پی کا عدالتی وضاحت پر ردعمل

🗓️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ نے مخصوص

چین کو سبق سکھاتے سکھاتے خود پھنس گئے

🗓️ 11 اگست 2022سچ خبریں:یوکرین جنگ کو چین کے لیے سبق بننا تھا اور چین

عمران خان پر الزام لگانے والوں کو شہباز گل کا سخت جواب

🗓️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز

’بچوں کا قتل عام بند کرو‘، بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

🗓️ 22 نومبر 2023سچ خبریں: بالی وڈ کی خوبرو اور ورسٹائل اداکارہ دیا مرزا نے

پاکستان میں اٹامک انرجی کمیشن کے 18 اہلکار یرغمال

🗓️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ایک ویڈیو میں

اتوار کے روز تک سندھ سے کسی بھی پی ٹی آئی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے

🗓️ 15 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اتوار کے روز آخری وقت بھی سند ھ سے

عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیر کوتباہی سے بچانے کے لیے مداخلت کرے

🗓️ 28 جنوری 2023سرینگر:  (سچ خبریں)کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ نریندر مودی

نیتن یاہو عدالتی کاروائی سے بچنے کے لیے کیا کر رہے ہیں؛ اسرائیلی میڈیا کا انکشاف

🗓️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پر کرپشن کے الزامات اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے