بہت جلد نواز شریف کی سیاست بھی گر جائے گی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ تمام گندے انڈے جمع ہوکر اسلام آباد آئیں سب کو ایک ٹھوکر میں ہی مار گرائیں گے جبکہ نواز شریف کی سیاست نسلہ ٹاور اور پیپلز پارٹی کی تجوری ہائٹس کی طرح گرے گی راولپنڈی میں کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جب پاکستان اور کشمیر کے تعلق کی تاریخ لکھی جائے گی تو یہ رشتہ لال حویلی سے شروع ہوگا اور لال چوک سری نگر پر ختم ہوگا اور دنیا میری قبر پر آکر کہے گی کہ ایک شخص تھا جس نے کشمیر کی آزادی کا حق ادا کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم آج عمران خان کے ساتھ اسی وجہ سے ہیں کیونکہ وہ کوشش کر رہا ہے کہ شہریوں کو مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل سے نجات ملے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سیاست نسلہ ٹاور اور پیپلز پارٹی کی سیاست تجوری ہائٹس کی طرح گرے گی، مولانا فضل الرحمٰن صاحب قابل احترام اور عالم دین ہیں، آپ سب اسلام آباد آئیں۔

انہوں نے کہا کہ سارے گندے انڈے جمع ہوکر اسلام آباد آئیں ایک ہی ٹھوکر میں آپ کو مار گرائیں گے۔وزیر داخلہ نے اپوزیشن سے کہا کہ یہ آپ کی سیاست کے آخری ایام ہیں، اسلام آباد میں جہاں بھی آنا ہیں آئیں۔انہوں نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ جو مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے یہ ان ہی چوروں کی وجہ سے ہوا ہے جو ملک کی دولت لوٹ کر باہر لے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر مجھ پر ایسا وقت آتا ہے تو میں اڈیالہ جیل میں پھانسی پر لٹکنا پسند کروں گا، جعلی میڈیکل سرٹیفیکیٹ دے کر ملک سے نہیں بھاگوں گا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت چاہے واہگہ اور سیاچن پر اپنی افواج اتار دے، پاکستان اپنا دفاع کر سکتا ہے۔مزید پڑھیں: مسلم لیگ (ن) 3 گروپس میں تقسیم ہوگی، شیخ رشید کی نئی پیش گوئی

انہوں نے جوہری طاقت ہونے کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہ پھلجھڑیاں، شب بارات اور دیوالی کے لیے نہیں بلکہ ملک کے دفاع کے لیے رکھی ہوئی ہیں، اس قوم کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ مل کر ملک اور دین کے دشمن کے خلاف اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارتی میڈیا صرف دو لوگوں پر بحث کرتا ہے یا عمران خان یا شیخ رشید، اس لیے آج میں ٹیلی ویژن پر کہنا چاہتا ہوں کہ میں پاکستان کا سپاہی ہوں اور میری دعا ہے اللہ مجھے پاک فوج کے ساتھ ملک کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہونے کا مرتبہ عطا فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 30 سال جنگ لڑ کر اپنے ملک کو آزاد کیا ہے، ہماری ہمدریاں بھارت اور کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج بھی پاکستان میں ملک کو نقصان پہنچانے والی طاقتیں موجود ہیں لیکن پاکستان کی مسلح افواج پنجگور، مستونگ سمیت پورے ملک میں انہیں شکست دے رہی ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ شہر شریفوں کا شہر ہے، یہاں کوئی بدمعاش سر اٹھا کر نہیں چل سکتا، یہاں کوئی شخص ہماری بیٹیوں کے اسکولوں، کالجوں اور یونیوسٹیوں کی طرف نہیں دیکھ سکتا۔

انہوں نے راولپنڈی کے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دکھ اور سکھ، دھوپ اور چھاؤں کے ساتھی ہیں، ہمیں فخر ہے کہ پاکستان نے جب بھی پکارا ہم اس کے ساتھ کھڑے ہوئے۔

وزیر داخلہ نے اعلان کیا کے راولپنڈی کے حلقہ 60، 61 اور 62 میں لال حویلی سرفروشوں کے لیے 30 ہزار کارڈ جاری کرے گی تاکہ اس شہر میں تعلیم، انسانیت اور خدمت کے لیے 30 ہزار افراد کو تربیت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم ہمارا نشان ہے، ہمیں کوئی شخص فروخت نہیں کرسکتا، ہماری بیٹی پڑھی لکھی ہے، جہاں دھونس کا لفظ آئے گا وہاں میری بیٹی کا کالج اور یونیوسٹی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس شہر کی پہچان تعلیم سے بنانا چاہتے ہیں کہ جب راولپنڈی کا کوئی شہری باہر جائے تو لوگ کہیں کہ یہ تعلیم کے شہر سے آیا ہے۔

روزگار اور ملازمت کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ میں ریلوے سے وزارت داخلہ میں آگیا ورنہ میرا مشن تھا کہ میں ایم ایل ون مکمل کر کے ایک لاکھ لوگوں کو ملازمت دوں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ان وزرا کی طرح ہیں جو چاہتے ہیں کہ لوگوں کو روزگار ملے، ہم نے پولیس، ایف آئی اے اور دیگر اداروں پر میرٹ پر بھرتیاں کیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم عمران خان کے ساتھ اقتدار کی بھوک میں نہیں کھڑے ہیں، ہماری یہ سوچ اور ایمان ہے کہ وہ اس ملک کی حالت بدلنا چاہ رہا ہے، عمران خان بہتری چاہتا ہے۔’شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 10 تاریخ کو اترپردیش میں انتخابات ہیں، آج وہاں مسلمانوں پر کیا بیت رہی ہے، بی جے پی نے کسی ایک مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا، آج دہلی، مظفر نگر اور بھارت کے دیگر حصوں میں بسنے والا مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے۔

وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ کشمیر میں مسلمانوں کے ڈومیسائل تبدیل کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایوں کے ساتھ امن و امان سے زندگی گزارنا چاہتا ہے، افغانستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے جبکہ طالبان کی کامیابی مسلمان کی کامیابی ہے۔

مشہور خبریں۔

کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن

?️ 13 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے حکومت سندھ کی جانب سے 15

اسرائیل کا غزہ کے باشندوں کو جبری نقل مکانی کا منصوبہ

?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: معاریو اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق، اسرائیل فی الوقت

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر میں جاسوسی

?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: Yediot Aharanot اخبار نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر

صحافیوں نے ارشد شریف کے قتل کو ناقابل یقین قرار دے دیا، شفاف تحقیقات کا مطالبہ

?️ 24 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) معروف صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کے

یمنی فورسز نے صوبہ حجہ کے ایک اسٹریٹیجک علاقے کو کنٹرول میں لیا

?️ 4 مارچ 2022سچ خبریں:  جارحین اور ان سے وابستہ عناصر کے خلاف جنگ میں

عمران خان نے اپنے وعدے پورے کر دیئے:فواد چوہدری

?️ 28 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری

روس کی جانب سے کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

?️ 1 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس سے تحفظ کے  پیش نظر

پیسہ بہت ہے ،انصاف کیلئے آخری حد تک جاﺅں گی، وجہیہ عامر

?️ 26 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے