🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ نوازشریف نے واپس آنا ہے تو انہیں میں اپنی جیب سے ٹکٹ کی پیشکش کرتا ہوں ، شریف فیملی کے 3 لوگ جو موجود ہیں وہ بھی آجائیں ، عمران کہیں نہیں جارہے اپنی مدت پوری کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ کر کے بیرون ملک گئے لیکن کسی ڈاکٹر کو نہیں دکھایا اور نہ ہی کہیں سےعلاج کرایا ہے جس کا مطلب ہے کہ ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور وہ صحت مند ہیں ، اب تو سننے میں آرہا ہے کہ وہ وطن واپس آرہے ہیں ، اگر نوازشریف نے واپس آنا ہے تو انہیں میں اپنی جیب سے ٹکٹ کی پیشکش کرتا ہوں، شریف فیملی کے 3 لوگ جو موجود ہیں وہ بھی آجائیں ، نوازشریف کے پاس اداروں کے خلاف باتیں کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے ، اس سب کے باوجود عمران کہیں نہیں جارہے اپنی مدت پوری کریں گے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ شریف اور زرداری خاندان ملکی دولت باہر لے جانے والے ہیں ، شہباز شریف نے کہا ہمارا ہاتھ ہوگا اور ان کے گریبان ہوں گے، پہلے آپ خود کو تو دیکھیں، آپ جیسے چور ہمارے گریبانوں پر ہاتھ نہیں ڈال سکتے، شہباز شریف کے خلاف کرپشن کے جتنے الزامات ہیں کسی پر نہیں ہیں ، پاپڑ والے چنے والے میں نے نہیں نکالے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آصف زرداری کہتے ہیں لاہور میں ٹینٹ لگانے جارہا ہوں ، آصف زرداری صاحب آپ کے اور ہمارے ٹینٹ اکھڑنے کا وقت آگیا ہے ، بلدیاتی انتخابات کے بعد 4 سال مکمل ہوجائیں گے ، پانچواں سال الیکشن کا ہوتا ہے ، لوگ عام انتخابات کی تیاری کریں گے۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کے پروپیگنڈے پر طالبان کا ردعمل
🗓️ 12 فروری 2024سچ خبریں:طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ غیر
فروری
شام کی جانب سے زلزلہ زدگان کے لیے کسی بھی اقدام کا خیر مقدم
🗓️ 9 فروری 2023سچ خبریں:شامی صدر کی مشیر بثینہ شعبان نے ملک میں زلزلے کے
فروری
پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ نہیں کرنے دیا گیا، عمران خان
🗓️ 14 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
جنوری
دودی خان نے راکھی ساونت کو انگوٹھی پہنادی
🗓️ 28 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی ماڈل و اداکار دودی خان کی جانب سے
فروری
عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹا، مکار اور محسن کش آدمی ہے، وزیر اعظم
🗓️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم پر سخت
مئی
امریکی وزیر خارجہ اور عراقی وزیر اعظم کی ملاقات میں کیا ہوا؟
🗓️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ اور عراقی وزیر اعظم نے نیویارک میں
ستمبر
سویڈن اور لتھوانیہ کے درمیان زیر سمندر فائبر آپٹک کیبل کو نقصان
🗓️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:سویڈن اور لتھوانیہ کے درمیان زیر سمندر فائبر آپٹک کیبل کو
جنوری
بشار اسد شامی عوام کے لیئے ہیرو کیوں ہیں جانیئے اس رپورٹ میں
🗓️ 30 مئی 2021دمشق (سچ خبریں) شام کے صدارتی انتخابات میں بشار اسد نے 95.1 فیصد
مئی