وزیر داخلہ نے ملک بھر میں غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کر دی

وزیر داخلہ کی صحافی اطہر متین کے قتل کی شدید مذمت

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملک بھر میں غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کردی۔وزیر داخلہ شیخ رشید کی ہدایت پر وزارتِ داخلہ کا مراسلہ چاروں صوبوں کو جاری کردیا گیا ہے۔ صوبائی حکومتوں کو غیرمعمولی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ہائی الرٹ کی ہدایت دوروز قبل لاہور میں دھماکے کے بعد کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق  لاہور انار کلی بازار دہشتگردی کے بعد ریاست مخالف عناصر کی سرگرمیوں کا خطرہ ہے، صوبائی حکومتوں کو غیرمعمولی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مراسلے میں خصوصی علاقہ جات، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو غیر معمولی الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی۔خیال رہے کہ دو روز قبل  لاہور کے انار کلی بازار میں ہونے والے دھماکے میں ایک بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ دھماکے کے سلسلے میں تفصیلات میں سامنے آگیں تھیں دھماکے کے لیے 2 سہولت کار اور ایک دہشت گرد انار کلی بازار پہنچے، 2 سہولت کار سرکلر روڈ سے آئے جبکہ ایک دہشت گرد پان گلی سے آیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد نے بیگ بینک کے سامنے رکھا اور سرکلر روڈ کی طرف فرار ہو گیا جبکہ دہشت گرد کو لانے والے سہولت کار بھی فرار ہو گئے۔

 

مشہور خبریں۔

صنعتوں سے متعلق جوبھی رکاوٹیں ہوں گی انہیں دور کریں گے: وزیراعظم

🗓️ 2 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ صنعتوں سے

نیب ترامیم کالعدم قرار دیے جانے کے بعد بند کرپشن کیسز بحال

🗓️ 22 ستمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے قومی احتساب

بائیڈن ناکارہ اور اسلام مخالف ہے: مہاتیر محمد

🗓️ 20 اگست 2022سچ خبریں:    مہاتیر محمد، جو دو مرتبہ ملائیشیا کے وزیر اعظم

اسد عمر، اسد قیصر کی جہانگیر ترین گروپ سے روابط کی تردید

🗓️ 5 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اسد عمر

ہم اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے فلسطینی عوام کی حمایت کرتے ہیں: دمشق

🗓️ 20 جون 2022سچ خبریں:   شام کے نائب وزیر خارجہ بشار الجعفری نے پیر کی

اومیکرون کے پھیلاو کی وجہ سے ہوائی اڈوں پر سختی سے جانچ کی جارہی ہے

🗓️ 20 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب

ایئر چیف کی فواد چوہدری سے ملاقات، ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون پر تبادلۂ خیال

🗓️ 10 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سربراہ پاک فضائیہ ایئر مارشل مجاہد انور خان

استقامتی میزائلوں کے خلاف اسرائیل کی بے بسی

🗓️ 15 مئی 2023سچ خبریں:گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کو غزہ کی سرحدوں پر جنگ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے