🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور کہا عالمی برادری افغانستان کی بحالی،معاشی معاونت کیلئے کردار ادا کرے، افغانستان میں قیام امن کیلئے مثبت کردار کیلئے پر عزم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے فون پر رابطہ کیا ، جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے مثبت کردار کیلئے پر عزم ہیں، توقع ہے افغان رہنما سیاسی تصفیے کیلئے مذاکرات سے فائدہ اٹھائیں گے اور کابل میں کامیاب مذاکرات افغانستان سمیت خطے کیلئے بہتری کا باعث ہوں گے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان شہریوں کی سیکیورٹی اور حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، عالمی برادری افغانستان کی بحالی ،معاشی معاونت کیلئے کردار ادا کرے اور مسلم امہ بھی پرامن افغانستان کیلئے افغانوں سے یکجہتی کا اظہار کرے۔ وزیر خارجہ نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کو افغانستان میں اور باہر امن مخالف قوتوں کے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کابل میں وسیع بنیاد حکومت کے خواہاں ہیں۔
مشہور خبریں۔
فواد چوہدری نےشہبازشریف کا مقدمہ ٹی وی چینلز پرلائیو دکھانے کا مطالبہ کردیا
🗓️ 24 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے اپوزیشن
جنوری
اردن کے بادشاہ کا صیہونی حکومت کے یکطرفہ اقدامات کو روکنے کی تاکید
🗓️ 10 فروری 2023سچ خبریں:اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے اس بات پر زور دیا
فروری
حزب اللہ کا پوری اسلامی قوم کے مفاد میں مرکزی کردار
🗓️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: سید عبدالمالک الحوثی نے آج ایک تقریر میں کہا کہ
ستمبر
امارات صیہونی مجرموں کی محفوظ پناہ گاہ
🗓️ 18 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے اپنی ایک
فروری
افغانستان میں لگاتار دو دھماکے
🗓️ 2 جون 2021سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں لگاتار دو بم دھماکے ہوئے جس
جون
صدر زرداری نے پیکا قانون پر اپنے وعدے کی پاسداری نہیں کی، مولانا فضل الرحمٰن
🗓️ 31 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل
جنوری
تل ابیب پر حزب اللہ کے میزائل حملے روزانہ کا معمول بن چکے ہیں: صیہونی میڈیا
🗓️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبری ذرائع ابلاغ نے حزب اللہ کی جانب سے تل
اکتوبر
یمنی جیل پر سعودی اتحاد کے حملے سے 140 افراد ہلاک اور زخمی
🗓️ 21 جنوری 2022سچ خبریں: یمنی میڈیا نے آج صبح خبر دی ہے کہ سعودی
جنوری