?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی کے قتل پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کو دہشت گردی قرار دیا ان کا کہنا ہے کہ مغرب میں اسلاموفوبیا میں اضافہ ہورہا ہے ،کینیڈا میں قتل ہونے والے 5 پاکستانیوں کا گناہ مسلمان ہونا تھا میرے نزدیک یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی کے ساتھ المناک واقعہ کے حوالے سے بیان میں کہاہےکہ پولیس کی تحقیقات کے مطابق واقعہ میں اسلاموفوبیا کا عنصر موجود ہے، میرے نزدیک یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے، جو باڈیز ملیں وہ قابلِ شناخت نہیں، ابھی تک پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظارہورہا ہے، یہ فیزیوتھراپسٹ تھے پڑھے لکھے شخص تھے اور ان کا پاکستان میں تعلق لاہورسے تھا۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ پرکینیڈین کی ہائی کمیشن کو دفتر خارجہ میں مدعو کیا ہے، کینیڈین وزیراعظم سے کہوں گا کہ یہ ان کے معاشرے کا امتحان ہے، کینیڈا میں مقیم مسلمانوں کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے اپنا کردارادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ پانچ بے گناہ پاکستانی کنیڈین کوکچل دیا گیا، جاں بحق ہونے والوں کا گناہ مسلمان ہونا ہے، اگرٹرینڈ کوروکا نہ گیا توبے گناہ لوگ نشانہ بنتے رہیں گے، جب تک مکمل رپورٹ سامنے نہیں آجاتی، کچھ بھی حتمی طورپرنہیں کہا جا سکتا۔
ان کا کہناتھا کہ مغرب میں اسلاموفوبیا میں اضافہ ہورہا ہے جس کا تدارک ضروری ہے، پاکستان دنیا بھرمیں اسلاموفوبیا کے ابھرتے ٹرینڈ کی نشاندہی کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیملی اس المناک سانحہ کے باعث کرب کا شکارہے، ہم نے ان کومیتیں پاکستان بھجوانے کی پیشکش کی جبکہ متاثرہ فیملی نے وہیں تدفین کرنے کے متعلق آگاہ کیا ہے۔
وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کینیڈا میں مقیم پاکستانی متاثرہ خاندان کے ساتھ مل کر اظہارِ یکجہتی کریں، اگر نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت ملتی ہے توفزیکلی شامل ہوں ورنہ غائبانہ نمازجنازہ ادا کریں۔
مشہور خبریں۔
عراقی وزیر اعظم کا اس ملک کے دینی رہنما کے سلسلہ میں اظہار خیال
?️ 15 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم نے کیتھولک دنیا کے رہنما کے حالیہ عراق
مارچ
ترکی ایک سائبر سیکورٹی تنظیم قائم کرنے کا خواہاں
?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان میں گزشتہ چند دنوں کے تلخ واقعات اور اسرائیل
ستمبر
یوکرائن میں فوجی آپریشن صحیح اور بروقت تھا :پوٹن
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں: روسی صدر پوٹن نے یوکرائن میں فوجی آپریشن کے فیصلے
مئی
بغداد سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے سعودی وفد کی آمد
?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:تعاون اور شراکت کے عنوان سے بغداد میں منعقدہ ایک روزہ
اگست
مشرقی یمنی صوبوں کو جنوبی سعودی عرب کے ساتھ الحاق کا انکشاف
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں: میڈیا ذرائع کے مطابق سعودی حکام نے حال ہی میں
مئی
گوادر کے 3 ہزار سے زائد گھروں کیلئے شمسی توانائی فراہم کریں گے: اسدعمر
?️ 17 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر
دسمبر
یوکرائن جنگ نے مغرب کی اصلیت ظاہر کردی :شامی صدر
?️ 18 مارچ 2022سچ خبریں:شامی صدر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یوکرائن
مارچ
کورونا: ملک بھر میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی
?️ 8 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کی
فروری