?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے پر ایف اے ٹی ایف پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ دیکھنا ہو گا کہ اس فورم کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال تو نہیں کیا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ تعین کرنا ہو گا کہ ایف اے ٹی ایف ایک تکنیکی فورم ہے یا پولیٹیکل ؟ دیکھنا ہو گا کہ اس فورم کو سیاسی مقاصد کے لیے تو استعمال نہیں کیا جا رہا۔
انہوں نے کہا جہاں تک تکنیکی پہلوؤں کا تعلق ہے تو ہمیں 27 نکات دئیے گئے اور تسلیم کیا جا رہا ہے کہ 27 میں سے 26 نکات پر ہم نے مکمل عمل درآمد کیا۔27ویں نکتے پر بھی کافی حد تک پیش رفت ہو چکی ہےاور مزید کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ میری نظر میں ایسی صورتحال میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رہنے اور رکھنے کی کوئی گنجائش نہیں بنتی۔
بعض قوتیں یہ چاہتی ہیں کہ پاکستان کے سر پر تلوار لٹکتی رہے۔ ہم نے جو بھی اقدامات کیے وہ اپنے مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیے ہیں۔ہمارا مفاد کیا ہے ؟ہمار امفاد یہ ہے کہ منی لانڈرنگ نہیں ہونی چاہئیے۔پاکستان کی منشاء یہ ہے کہ ہم نے دہشتگردی کی مالی معاونت کا تدراک کرنا ہے، جوبات پاکستان کے مفاد میں ہے وہ ہم کرتے رہیں گے۔ واضح رہے ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فیٹف نے اگلے ریویو تک پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کا 20جون سے جارئی اجلاس آج جمعے کے روز اختتام پذیر ہوا جس میں پاکستان کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا گیا۔ ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ پاکستان نے 27 میں سے 26 نکات پر عمل درآمد کیا۔پاکستان کو جون 2018ء میں ایف اے ٹی ایف نے گرے لسٹ میں ڈالا تھا۔اس کے بعد پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے گذشتہ کچھ عرصے میں کئی قانون متعارف کروائے ہیں۔
فیٹف نے کہا کہ پاکستان فی الحال گرے لسٹ میں ہی رہے گا۔پاکستان نے اینٹی منی لانڈرنگ اور انسداد دہشتگردی میں کافی پیش رفت کی۔ 27 میں سے تین اہداف پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا اصل چہرہ فیٹف پلیٹ فارم پر بری طرح بےنقاب ہوا۔ فیٹف کے ساتھ بھارت کا معاملہ اٹھاتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا فیٹف کی گرے لسٹ میں جانے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ فیٹف صدر نے بھی تسلیم کیا کہ پاکستان نے فیٹف ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے مثالی کردار ادا کیا۔


مشہور خبریں۔
13,000 سے زیادہ یوکرینی مقبوضہ علاقوں میں داخل ہوئے
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں: اسرائیلی محکمہ آبادی اور امیگریشن نے ہفتے کی شام اعلان
مارچ
صہیونی معاشرے میں پھوٹ میڈیا تک پہنچی
?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی میڈیا ہمیشہ اس حکومت کے فوجی ہتھیاروں میں
مئی
روس اور چین نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کا کیا خیرمقدم
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:اس سلسلے میں دونوں ممالک کی طرف سے جاری مشترکہ بیان
مارچ
ایلون مسک نے اے آئی کے شعبے میں چینی کمپنیوں کو سخت حریف قرار دیدیا
?️ 25 اگست 2025کیلیفورنیا: (سچ خبریں) ایلون مسک کے خیال میں اے آئی کے شعبے
اگست
آئی ایم ایف کے اثرات کے باعث اسٹیک ہولڈرز کو صارفین کیلئے بجٹ غیر سازگار ہونے کی توقع
?️ 9 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) 38 فیصد افراط زر اور غیر یقینی شرح تبادلہ
جون
عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا
?️ 27 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اہم اجلاس
نومبر
یمنی جنگ بندی نازک اور عارضی ہے: اقوام متحدہ کے ایلچی
?️ 15 اپریل 2022سچ خبریں: یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈ
اپریل
ریاض اور صنعاء مذاکرات کی نئی تفصیلات
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے سوشل نیٹ ورک پر
ستمبر