اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے نو منتخب صدر کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے افغانستان میں قیام امن کیلئے ایران کی کاوشوں کو سراہا۔ پاکستان اس موقف کاحامی رہا ہے کہ افغان مسئلےکا فوجی حل نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے نمائندہ خصوصی کی وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ آمد ہوئی ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی وفد کو وزارت خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا۔یرانی وزیر خارجہ کے نمائندہ خصوصی افغانستان کی شاہ محمودقریشی سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے ایران میں صدارتی انتخابات کےکامیاب انعقاد پرمبارکباد دیتے ہوئے پاکستانی قیادت کیجانب سےایران کےنومنتخب صدر کیلئےنیک خواہشات کااظہار کیا۔ملاقات میں شاہ محمودقریشی نے کہا کہ گزشتہ چندبرسوں میں گہرے برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے، تعلقات کےاستحکام میں جوادظریف کاکردارقابل تحسین ہے، پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے افغانستان کے امن کو ناگزیرسمجھتا ہے۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اس موقف کاحامی رہا ہےافغان مسئلےکا فوجی حل نہیں ، جامع مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلےکادیرپاسیاسی حل نکالاجائے، افغانستان میں بدامنی کےباعث پاکستان اورایران متاثرہوئے۔
شاہ محمود قریشی نےافغانستان میں قیام امن کیلئے ایران کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا افغانستان میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی تشویش کاباعث ہے، پرتشدد واقعات میں اضافہ امن مخالف قوتوں کوتقویت دینےکاباعث بن سکتاہے، افغان دھڑوں کومل بیٹھ کرافغان امن عمل نتیجہ خیزبنانےکیلئےاقدامات کرنا ہوں گے۔