?️
کابل(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مشکل سوالوں کے بے ساختہ جواب دیکر افغان اینکر کو لاجواب کردیا۔ پاکستان کہتا چلا آ رہا ہےکہ مسئلہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں، افغانستان سے متعلق فیصلے افغانوں نے کرنے ہیں، ہم صرف ثالثی کا کردار ادا کر سکتے ہیں، ہم امن کے لیے افغانستان کے پارٹنر ہیں۔
خارجہ امور پر مہارت رکھنے والے شاہ محمود قریشی نے افغان ٹی وی طلوع کو انٹرویو دیا، انٹرویو میں میزبان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے طالبان لیڈروں کی موجودگی سے متعلق سوال کیا کہ طالبان لیڈر ہیبت اللہ، سراج حقانی اور ملایعقوب کہاں ہیں؟۔جس پر پاکستان کے وزیر خارجہ نے بے ساختہ جواب دیا کہ اپنی حکومت سے پوچھیں، وزیرخارجہ کےبےساختہ جواب پر میزبان لطف اللہ ہکابکا رہ گئے۔
اینکر نے کوئٹہ اور پشاور میں طالبان شوریٰ کی موجودگی سے متعلق سوال کیا تو اسے ایک بار پھر سبکی کا سامنا کرنا پڑا، وزیر خارجہ نے افغان اینکر کو جواب دیا کہ طالبان کی پاکستان میں کوئی محفوظ پناہ گا نہیں، زیادہ تر افغان طالبان کی قیادت افغانستان میں ہے، کوئٹہ اور پشاور شوریٰ کے بارے میں ایک دہائی سے سن رہے ہیں، لیکن اس میں کوئی حقیقت نہیں۔
پاکستان میں طالبان کو مالی اعانت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چند برسوں سے بہت سی چیزیں چل رہی ہیں، ہم پرانے معاملات میں پھنسے ہوئے ہیں، افغانستان کو اس سے نکلنا ہوگا، اگر اس معاملات سے نہیں نکل پاتے تو امن کیلئے لمبا سفر نہیں ہو پائے گا۔ ہم چاہتے ہیں افغانستان لمبا سفر کرے ہم مفاہمت اور امن چاہتے ہیں۔
افغانستان سے متعلق پالیسی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ہمسایہ ملک میں امن اوراستحکام دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں ایک مستحکم افغانستان ہمیں علاقائی رابطہ فراہم کرتا ہے جس کی ضرورت ہے۔


مشہور خبریں۔
صنعا نے عرب لیگ کو تحلیل کرنے اور دوسری تنظیم قائم کرنے کی تجویز پیش کی
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ حسین
جنوری
پنڈورا پیپرز میں ملک کے اہم سیاسی رہنماوں کی کمپنیاں سامنے آئی ہیں
?️ 4 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پنڈورا پیپرز میں 700 سے
اکتوبر
نئے پوپ کا عالمی طاقتوں کے لیے پہلا پیغام: مزید جنگ نہیں
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: اپنے انتخاب کے بعد اپنے پہلے پیغام میں، دنیا کے
مئی
جنوبی لبنان کا شمالی مقبوضہ فلسطین پر حملہ
?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے نیٹ ورکس نے مقبوضہ علاقوں کے شمال کے
مئی
2023 کے آغاز سے اب تک صیہونیوں کے ہاتھوں 88 فلسطینیوں کی شہادت
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطین کے خبر رساں ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ رواں
مارچ
سندھ کے طلبہ کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی میں 2 اسکالرشپس متعارف
?️ 22 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت نے آکسفورڈ پاکستان پروگرام (او پی پی)
فروری
ٹرمپ کی کمپنی کے خلاف ٹیکس چوری کرنے کا مقدمہ
?️ 3 جولائی 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک کمپنی پر الزام عائد
جولائی
پیوٹن اور السیسی کا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو کم کرنے کی تاکید
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے
اکتوبر