?️
اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پر جرمنی کے دارالحکومت برلن پہنچ گئے جہاں ان کا برلن آمد پر جرمنی میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل، جرمن وزارت خارجہ کے سینئر حکام اور سفارتے خانے کے سینئر عہدیداران نے ایئرپورٹ پر شاہ محمود قریشی کا پرتپاک استقبال کیا۔
خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے جرمن ہم منصب ہائیکو ماس کی دعوت پر جرمنی کا دورہ کررہے ہیں برلن ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ آج (11 اپریل کو) کاروباری اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ جرمنی میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں جو بہت مثبت کردار ادا کررہے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ اقتصادی سفارت کاری کے میدان اور ٹیکنالوجی کے تبادلے میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ جرمنی کی قیادت سے بات چیت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کل (بروز پیر، 12 اپریل) وہ اپنے جرمن ہم منصب ہائیکو ماس سے خطے سمیت اہم بین الاقوامی مامعلات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیر خارجہ کے مطابق وہ جرمن پارلیمنٹ کے صدر وولف گینگ شوئیبل سے بھی ملاقات کریں گے۔اس کے ساتھ ہی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، جرمنی کے ساتھ پارلیمانی تعلقات کو وسیع کرنا چاہتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے موجود دوستی کے گروپس کو مزید فعال کرنا چاہتا ہے۔
شاہ محمود قریشی ایک ایسے وقت میں جرمنی کے دورے پر گئے ہیں جب رواں برس پاکستان اور جرمنی، دونوں ممالک سفارتی تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ منارہے ہیں۔
یہاں یہ بات بھی مدنظر رہے کہ 2012 کے بعد یہ پاکستان کے وزیر خارجہ کا جرمنی کا پہلا دورہ ہے جو انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں جرمن سفیر نے ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں شاہ محمود قریشی کے جرمنی کے دورے کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے لکھا کہ ان مشکل حالات میں جب کورونا نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے، آپ کا دورہ دونوں ممالک کے مابین گہرے تعلقات اور دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔جرمن سفیر نے مزید لکھا کہ یہ دورہ پاک-جرمن سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے حوالے سے بھی ایک بہترین موقع ہے۔


مشہور خبریں۔
سعودی خفیہ عدالتیں
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے سیاسی قیدیوں کے خلاف مقدمے چلانے کے لیے
فروری
بھارت میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف بڑی کاروائی، متعدد افراد کو گرفتار کرکے حراستی کیمپوں میں منتقل کردیا گیا
?️ 4 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف بڑی کاروائی
اپریل
اپٹما کا حکومت سے آئی ایم ایف کےساتھ گیس کی بندش پر دوبارہ گفت و شنید کا مطالبہ
?️ 16 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)
نومبر
عمران خان کا ادرارے کے خلاف بیان ہولناک اور انتہائی خطرناک ہے:وزیر اعظم
?️ 9 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہبازشریف نے عمران خان کی تقریر پر سخت نوٹس
مئی
گذشتہ حکومتوں نے ملک میں کرپشن لایا ہے: وزیراعلیٰ پنجاب
?️ 22 مارچ 2021 لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثماب بزدار نے مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی
مارچ
صیہونی حکومت کو فولاد بھیجنے کے خلاف برازیل میں دھرنا
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: برازیل کے شہر سینٹوس میں شہری کونسل اور بندرگاہ کے
ستمبر
عمران خان کی گرفتاری قانونی عمل ہے اگر عدالت حکم دے گی تو عملدرآمد کریں گے،آئی جی پنجاب
?️ 7 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ عمران
مارچ
روس کے خلاف سائبر حملوں میں اضافہ
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:روس میں سائبر کرائمز کے قومی رابطہ مرکز کے نائب سربراہ
جولائی