وزیر تعلیم نے نیشنل کالج آف آرٹس لاہورمیں نئے گریجویٹ بلاک کاسنگ بنیاد رکھا

وزیر تعلیم

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمونے نیشنل کالج آف آرٹس لاہورمیں نئے گریجویٹ بلاک کاسنگ بنیاد رکھا اور این سی اے ڈیجیٹل سٹوڈیو کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نئے بلاک کے تعمیر سے زیادہ تعداد میں طلبہ و طالبات کو این سی اے میں داخلے کا موقع مل سکے گا۔

این سی اے کو پاکستان سمیت پوری دنیا میں آرٹ کے اداروں میں نمایاں مقام حاصل ہے یونیورسٹی کا درجہ ملنے کے بعد اس میں مزید بہتری آئے گی۔

جلد این سی اے نئے کیمپسز کی تعمیر کا آغاز کرے گا۔ انہوں نے سٹیٹ آف دی آرٹ ڈیجیٹل سٹوڈیو لیب کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یونیورسٹی کا درجہ ملنے پر طلبہ و طالبات اور فکیلٹی کو مبارکباد دی۔ وفاقی وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن کے لئے جتنا بجٹ اس حکومت نے دیا ہے اتنا ماضی کی کسی حکومت نے نہیں دیا۔ کرونا کے باعث سکولز کی بندش کے حوالے سے سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ اب ایسے حالا ت نہیں کہ سکولز بند کئے جائیں۔ پہلے ہی سکولز کی بندش کے باعث کافی نقصان ہو چکا ہے۔

مشہور خبریں۔

جنگ بندی کے بعد غزہ میں امریکی شیطانی چالیں

?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: بلنکن کا تل ابیب کا دورہ غزہ میں جرائم کے

ملیشیا کے وزیر اعظم نے میٹا کمپنی کو کیا خبردار

?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: مغربی سوشل نیٹ ورکس کا دوہرا معیار اور غزہ کی

پاکستان زراعت کے شعبے کی استعداد بڑھانے کے لئے چینی تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے. شہبازشریف

?️ 7 جون 2024بیجنگ: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان زراعت کے شعبے کی استعداد

صہیونی اہلکار کی شمال میں الاقصیٰ طوفان کے دوبارہ آنے پرتشویش

?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: صہیونی حکام اور حلقوں کی طرف سے مقبوضہ فلسطین کی

فلسطین ہمیشہ اسلام کا سب سے پہلا مسئلہ رہا ہے:ایرانی جنرل

?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران نائب سربراہ جنرل فدوی کا کہنا ہے کہ

دہشت گردوں کے لیے ہمارے پاس حیرت انگیز منصوبے ہیں:الحشد الشعبی

?️ 28 فروری 2021سچ خبریں:عراقی عوامی تحریک الحشد الشعبی کے ایک کمانڈر نے اعلان کیا

پانچ اسرائیلی بینکوں کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی

?️ 23 فروری 2024سچ خبریں:اسرائیلی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تنظیم نے اعلان کیا کہ موڈیز

جس دن پی ٹی آئی نارمل حالت میں آگئی تو یہ حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکے گی، شبلی فراز

?️ 15 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے