?️
کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مراد علی شاہ نجی دورے پر امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔ مراد علی شاہ امریکا میں ایک ہفتہ قیام کریں گے، وہ کارکنان اور دیگر حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا 3ماہ میں یہ تیسرا امریکا کا دورہ ہے۔
ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کراچی ایئرپورٹ سے نجی ایئر لائن کی پرواز ای کے 603 سے امریکا روانہ ہوئے۔قبل ازیں وہ جولائی میں ایک ہفتے کے دورے پر بیرون ملک روانہ ہوئے، بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری بھی امریکا پہنچے تھے، اُس سے قبل صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیجوہو بھی امریکا میں تھیں۔ اس سے قبل مراد علی شاہ جون کے وسط میں امریکا کے ایک ہفتے کے دورے پر امریکا گئے تھے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو کسی کی منت سماجت کرنے امریکا نہیں جارہے، بلاول کو امریکی سینیٹرز نے امریکا کے دورے کی دعوت دی، وہ پاکستان کا مقدمہ لڑنے کے لیے ہی جارہے ہیں۔
اس سے پہلے امریکا دورے پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے دعویٰ کیا کہ بلاول بھٹو ڈیل کرنے امریکا جارہے ہیں، وہ اپنی سی وی لے کر ’میں ہوں نا‘ کی شوٹنگ پر جارہے ہیں۔
معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ ’بلاول نے ایک گھنٹے کام نہیں کیا اور وہ وزیراعظم بننے چلے ہیں، کیاامریکا کو یہ پیش کش کی جائے گی کہ ہمیں اقتدار میں لائیں، پھر اڈے مانگ لیں‘۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’پی ٹی آئی ایسی ڈیل کو کامیاب نہیں ہونےدے گی‘۔
مشہور خبریں۔
میرے اور چوہدری پرویز الہی کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔چوہدری شجاعت حسین
?️ 9 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا
جولائی
زیر التوا نیب کیسز ایف آئی اے کو بھیج سکتے ہیں، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی
?️ 31 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین نور
مئی
ٹرمپ کی دھمکیاں اسرائیل کی شکست کی علامت ہیں: انصار اللہ
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: یمن کی سیاسی دفتر کے رکن محمد الفرح نے امریکی دھمکیوں
جون
واشنگٹن ہوائی حادثے کے بارے میں ٹرمپ کا عجیب اظہار خیال
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں فوجی ہیلی کاپٹر
جنوری
ہمارے پاس ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے لیے طویل المدتی حکمت عملی ہے:برطانوی وزیر خارجہ
?️ 11 دسمبر 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ لندن ایشیائی، افریقی اور لاطینی
دسمبر
میں چاہوں گا کہ جنگ نہ ہو، ہم نہیں چاہتے کہ کشیدگی میں اضافہ ہو، بلاول بھٹو زرداری
?️ 1 مئی 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے
مئی
غزہ کے ہسپتالوں کی تازہ ترین صورتحال
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کی عسکری شاخ کتائب القسام کے
نومبر
غزہ جنگ سےاسرائیل سلامتی کیا چاہتا ہے؟
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ایران اور امریکہ کے
فروری