?️
لاہور(سچ خبریں)لاہور ہائی کورٹ نے نو منتخب وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کے معاملے پر ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو گورنر پنجاب سے ہدایات لے کر عدالت کی معاونت کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے عہدے کا حلف نہ لینے کے خلاف حمزہ شہباز کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس امیر بھٹی نے کی۔
دوران سماعت حمزہ شہباز کے وکیل کا کہنا تھا کہ میں اس عدالت کی توجہ آئین کی خلاف ورزی کی طرف کرانا چاہتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے، عدالتی حکم کی حکم عدولی کی گئی ہے۔
حمزہ شہباز کے وکیل خالد اسحٰق کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق وزیر اعلیٰ کے انتخاب کی تمام تر کارروائی مکمل ہوچکی ہے، ڈپٹی اسپیکر نے وزیر اعلی کے انتخاب سے متعلق نتائج گورنر پنجاب کو بھجواچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے کسی کی رائے کی ضرورت نہیں ہے،گورنر پنجاب اپنی آئینی زمہ داریوں پوری نہ کر کے آئین و قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست پر ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب پیش ہو کر عدالت کی معاونت کریں۔
چیف جسٹس ایڈوکیٹ جنرل پنجاب گورنر پنجاب سے ہدایات لیکر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے حمزہ شہباز کی درخواست کی سماعت کل (جمعے) تک کے لیےملتوی کر دی۔
خیال رہے حمزہ شہباز کی جانب سے حلف برداری کا حکم جاری کرنے کی درخواست دوبار دائر کی گئی تھی، رجسٹرار آفس کی جانب سے پہلی درخواست نامکمل ہونے پر واپس کردی گئی تھی۔
حمزہ شہباز 16 اپریل کو 197 ووٹ حاصل کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے تھے تاہم ان کی حلف برداری کی تقریب اب تک نہیں ہوسکی ہے۔
گورنر عمر سرفراز چیمہ نے پنجاب اسمبلی کے سیکریٹری کی رپورٹ کے بعد حمزہ شہباز کی درخواست پر حلف لینے سے انکار کردیا تھا۔
پنجاب اسمبلی کے سیکریٹری کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ان کے سامنے پیش کی جانے والی لاہور ہائی کورٹ کی ہدایات اور ’حقائق‘ نے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کی صداقت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
عمر سرفراز چیمہ نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ ’میں نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کو خط لکھتے ہوئے سیکریٹری کی رپورٹ پر ان کا بیانیہ طلب کیا ہے، لاہور ہائی کورٹ کی ہدایات اور دیگر حقائق کے بعد حلف برداری کی تقریب منعقد کروانے کے حوالے سے میرا ذہن تذبذب کا شکار ہے‘۔
مشہور خبریں۔
سید حسن نصراللہ کو کیسے شہید کیا؟ صیہونی اخبار کا دعوی
?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار نے سید حسن نصراللہ کی شہادت کے بارے
اکتوبر
نجف سے سعودی شہر دمام کے لیے براہ راست پرواز
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:عراقی ذرائع نے نجف اور سعودی عرب کے شہر الدمام کے
جون
9 مئی کے واقعات کی غیر جانبدارانہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں، عمر ایوب
?️ 3 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کا
مارچ
وزیر اعظم کا حتمی فیصلہ ہے کہ امریکا کو اڈے نہیں دیں گے: گورنر پنجاب
?️ 1 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ وزیر
جولائی
نیتن یاہو کے لیے اسرائیل کے اندر ایک اور درد سر
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: ایک طرف نیتن یاہو کی کابینہ نے جمعہ کی رات
اکتوبر
وزیر اعظم نے ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 22 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا کے
جون
فوج ملک کے دفاع کے لئے ہر وقت تیار ہے
?️ 24 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی
جولائی
غزہ میں جاری نسل کشی پر سلامتی کونسل کا اظہار تشویش
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ میں جاری
جنوری