?️
لاہور(سچ خبریں)پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثما ن بزدار نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے6افسروں کو عہدے سے ہٹا دیا، انہوں نے عوام کی شکایات اور فرائض سے غفلت برتنے پر سرکاری افسران کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا اب افسروں کو افسر شاہی چھوڑ کر عوامی خدمت کرنا ہو گی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار کے حکم سے جن افسروں کو ہٹایا گیا ہے ان میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈی جی خان حافظ احمد طارق اور ایکسیئن ہائی وے گلفام اقبال شامل ہیں۔ایم ایس ٹیچنگ اسپتال ڈی جی خان ڈاکٹر اطہر فاروق، جیل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ڈی جی خان یاسر خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو مظفر گڑھ عمران شمس اور تحصیل دار ڈی جی خان آفتاب اقبال کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
اس موقع پر پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثما ن بزدار نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت ازالہ نہ کرنے والے افسروں کے لیے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، اب افسروں کو افسر شاہی چھوڑ کر عوامی خدمت کرنا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ جہاں کوتاہی یا غفلت نظر آئی بغیر وقت ضائع کیئے ایکشن ہو گا، شہروں کے وزٹ اور عوام کے فیڈ بیک سے زمینی حقائق کا علم ہوتا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب میں جو افسر ڈیلیور کرے گا، وہی عہدے پر رہے گا، سرکاری فرائض میں کوتاہی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ افسروں کو عوامی توقعات پر پورا اترنا ہو گا، عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسران قبلہ درست کر لیں۔


مشہور خبریں۔
برطانیہ کے وزیر خارجہ کا غزہ میں قحطی کی تصدیق پر ردعمل
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں قحطی کی تصدیق پر برطانیہ کے وزیر خارجہ
اگست
غزہ سے دو قیدیوں کی لاشیں برآمد:اسرائیلی فوج کا دعویٰ
?️ 29 اگست 2025غزہ سے دو قیدیوں کی لاشیں برآمد:اسرائیلی فوج کا دعویٰ اسرائیلی فوج
اگست
خود انحصاری کسی بھی قوم کی آزادی کی پہچان ہوتی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
?️ 28 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ درست سمت میں
جون
’صدرمملکت نے جلد بازی میں خود ہی سنیارٹی طے کردی‘
?️ 2 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی
جولائی
غزہ کے کتنے لوگ لاپتہ ہیں؟
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی سول انتظامیہ کے اعدادوشمار کے مطابق اس پٹی
دسمبر
15 یورپی ممالک صیہونی حکومت کے تعمیری منصوبے کے مخالف
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں: پندرہ یورپی ممالک نے جمعہ کے روز عبوری صیہونی حکومت
مئی
تمام ممالک کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں: معید یوسف
?️ 25 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا
فروری
نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کو نہیں چھوڑوں گا
?️ 24 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے پارلیمنٹ میں غیررسمی
جون