?️
وزیر اعظم کی موجودگی میں ملک میں کورونا ویکسین کا آغاز
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں کورونا ویکسینیشن مہم کا باضابطہ آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ویکسین تمام صوبوں میں برابر تقسیم ہو گی انہوں نے کہا ویکسین کی شروعات طبی عملے سے کی جائے گی اور اس کے بعد تمام صوبوں میں بھی اس مہم کا آغاز کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں کورونا ویکسین مہم کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے کہا ویکسین تمام صوبوں میں شفاف طریقے سے تقسیم ہورہی ہے۔
کورونا ویکسینیشن مہم کے آغاز پر وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواہد چوہدری اور وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر بھی موجود تھیں۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چین سمیت اپنی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے بہت محنت کی۔ان کا کہنا تھا کہ ‘چین کی جانب سے 5 لاکھ ویکسین وصول ہوئی ہیں’۔
وزیر اعظم عمران خان نے زور دیا کہ ‘سب سے پہلے کورونا ویکسین طبی عملے کو دی جائے گی’۔انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں ان افراد کو ویکسین دی جائے گی جنہیں کورونا سے متاثر ہونے کا زیادہ خدشہ ہے’۔
عمران خان نے کہا کہ تمام صوبوں میں ویکسین کی تقسیم منصفانہ ہوگی، کوئی یہ نہ سمجھے کہ ہم نے ویکسین کسی ایک صوبے میں زیادہ تقسیم کی ہیں’۔
انہوں نے طبی عملے کو مخاطب کرکے کہا کہ ‘آپ کے لیے ویکسین لینا بہت ضروری ہے کیونکہ رسک سب سے زیادہ طبی عملے کے لیے ہے’۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ‘میں تاکید کروں گا کہ کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عمل کریں اور خاص طور پر ماسک کا استعمال یقینی بنائیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں بتدریج کمی آرہی ہے اور اسی وجہ سے اسکولوں کو کھول دیا گیا اور اگلے مرحلے میں دیگر اداروں کو بھی کھول دیا جائے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ‘شعبہ خدمات میں کورونا سے متعلق پابندیاں تاحال رائج ہیں لیکن تقریباً معیشت فعال ہے’۔
انہوں نے دیگر یورپی اور مغربی ممالک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ادھر کورونا سے اموات کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان پر کرم کیا ہے ہمیں اس کا شکر ادا کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ یکم فروری کو چین سے کورونا وائرس کی ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچی تھی جسے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وصول کیا تھا۔
نور خان ایئربیس پر چین کی جانب سے عطیہ کی گئی کورونا وائرس ویکسین کی پہلی کھیپ یکم فروری کی سہ پہر کو پہنچی تھی۔
اس موقع پر وزیر خارجہ نے انکشاف کیا تھا کہ چین اور پاکستان نے مل کر ایک ویکسین کے تجربات کا آغاز کیا تھا، یہاں ٹرائل ہو رہے تھے جو مکمل ہو چکے ہیں، کینسائنو کے نام سے ویکسین، چین اور پاکستان مل کر آگے بڑھ رہے ہیں اور اس کی ابتدائی رپورٹس حوصلہ افزا ہیں، اگر اس میں ہمیں کامیابی ملتی ہے تو یہ پاکستان کے لوگوں اور فرنٹ لائن ڈاکٹرز کے لیے حوصلہ افزا خبر ہو گی۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین سے کووڈ۔19 ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ چین نے 5 لاکھ خوراکیں عطیہ کیں ہیں، سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین دی جائے گی، ویکسین کے لیے 4 لاکھ سے زیادہ ہیلتھ ورکرز نے درخواست دی ہے۔
این سی او سی پوری ویکسینیشن مہم کے دوران نرو سینٹر کے طور پر کام کرے گا اور ویکسینیشن کے لیے صوبے، اضلاع اور تحصیل کی سطح پر بھی کور سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ایران مخالف امریکی سینیٹر کی عراقی حکام سے ملاقات
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: جنوبی کیرولائنا کے ریپبلکن سینیٹر لنڈسی گراہم نے پیر کے
جولائی
معروف فلسطینی ڈاکٹر کی اغوا پر حکومتِ غزہ اور حماس کا شدید ردعمل
?️ 22 جولائی 2025غزہ میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں معروف فلسطینی ڈاکٹر کی اغوا پر
جولائی
شبلی فراز نے افنان اللہ کو بنایا تنقید کا نشانہ
?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے
ستمبر
نینسی پیلوسی کے شوہر کو قید کی سزا
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:نینسی پیلوسی کے شوہر پال پیلوسی کو خطرناک ڈرائیونگ اور ڈرائیونگ
اگست
نگران حکومت کی عدم دلچسپی، نجکاری میں التوا، پی آئی اے کے انتظامی امور دباؤ کا شکار
?️ 25 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران حکومت کی عدم دلچسپی اور نجکاری میں
جنوری
لوگ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی بی جے پی کی پالیسیوں کی مزاحمت کریں
?️ 24 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اپریل
اس ملک میں آئین کی کوئی حیثیت نہیں، حاکمیت ہمارے ملازمین کی ہے، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 22 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن
فروری
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
?️ 19 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا
اپریل