?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران کان کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اپیکس کمیٹی کاجائزہ اجلاس ہوا اجلاس میں وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سمیت عسکری و سیاسی قیادت شریک ہوئے وزیراعظم کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے 15نکات کا جائزہ لیا گیا، شرکاء نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا۔
اجلاس میں ملکی وعلاقائی سکیورٹی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔ تمام چیف سیکرٹریز، متعلقہ حکام کو نیپ پر من وعن عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا۔ اجلاس میں سی پیک اور چینی باشندوں کی سکیورٹی کا بھی جائزہ لیا گیا، اجلا س میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی گئی، اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے قلیل، طویل اور درمیانی مدت کے اہداف کا جائزہ لیا گیا، فیصلہ کیا گیا کہ بہترین کارکردگی کیلئے ٹائم لائنز کے ساتھ اہداف مقرر کیے جائیں ، نیشنل کرائسز انفارمیشن مینجمنٹ سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں سیاسی اورعسکری قیادت نے عزم کا اظہار کیا کہ کسی کو ہتھیار اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے، کسی قسم کی شرپسندی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، طاقت کے استعمال کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہے، ملک دشمن مخصوص ایجنڈے کے پیچھے چھپے عناصر کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ داخلی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے، ملک میں شرپسند عناصر کیخلاف پوری قوت سے نمٹا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت اداروں میں مربوط رابطوں کی ہدایت کی اور کہا کہ قوم نے دہشتگردی کی لعنت سے لڑنے کی بڑی قیمت ادا کی ہے، طاقت کے استعمال کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہے، شرپسند عناصر کیخلاف پوری قوت سے نمٹا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن کا اندھیرے میں آخری تیر
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی صدر کے آئندہ دورہ مغربی ایشیاء
جولائی
یمن تنازع کے پرامن حل کے لئے سعودی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں: ترجمان دفتر خارجہ
?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان نے یمن تنازع کے پر امن حل کے لئے
مارچ
لاہور ہائی کورٹ کے باہر وکلا کا احتجاج، پولیس کی آنسو گیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج
?️ 8 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) وکلا پر دہشتگری کے مقدمات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ
مئی
انتخابات کا اعلان نہیں ہوا تو تحریک 10 مہینوں تک جاری رہے گی، عمران خان
?️ 2 نومبر 2022گوجرانوالہ: (سچ خبریں)پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران
نومبر
روس کے ساتھ جنگ میں یوکرین کی فوج کے نقصانات اور تھکن کا اعتراف
?️ 11 جولائی 2022سچ خبریں: یوکرین کو بڑے پیمانے پر فوجی امداد کے حوالے
جولائی
آل سعود کے جرائم کا ریکارڈ
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی حکومت کے ہاتھوں شیخ نمر کی شہادت کے 7 سال
جنوری
افریقہ میں داعشی حملوں کا ماسٹر مائنڈ ہلاک
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ نائجیریا کی فوج کے
اگست
کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم پی ایس ایل کے رنگ میں رنگ دیا گیا
?️ 15 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} پی ایس ایل یعنی پاکستان سپر لیگ سیزن 6
فروری