وزیر اعظم کا گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کی آبادکاری کیلئے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان

?️

گلگت بلتستان: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران بے گھر ہونے والے افراد کی آبادکاری کے لیے 10 کروڑ روپے دینے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف گلگت بلتستان کے علاقے بوبر، غذر کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے بارش و سیلاب سے متاثرہ افراد سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم کو غذر میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم کوبتایا گیا کہ یہاں 17 افراد جاں بحق، 249 گھر تباہ ہوئے جبکہ 794 مویشی لقمہ اجل بن گئے ہیں، اس کے ساتھ وسیع زرعی اراضی اور باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے گاؤں بوبر میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے متاثرین کو سیلاب کی وجہ سے درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور انتظامیہ کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے متاثرین کی آبادکاری میں بھرپور تعاون کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

شہباز شریف نے گلگت اور غذر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کیا۔

اپنے دورے کے دوران انہوں نے گلگت میں ششپر گلیشیئر ہنزہ کے سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کیے۔

انہوں نے بے گھر افراد کے گھروں کی تعمیر کے لیے 10 کروڈ روپے جبکہ جاں بحق افراد کے لیے فی کس 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم نے مقامی لوگوں کے مطالبے پر 5 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کرنے کے احکامات دیے۔

انہوں نے فصلوں، درختوں اور مال مویشی کے ہونے والی نقصان کا معاوضہ سروے رپورٹ کے بعد دینے کا یقین دلایا۔

وزیر اعظم کے ایک روزہ دورہ گلگت بلتستان کے موقع پر مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ اور سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن بھی شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔

وزیر اعظم نے سیلاب کے دوران خاندان کے 8 افراد کو کھو دینے والے باپ، بیٹی سے بھی ملاقات کی۔

شہباز شریف 5 بیٹیوں، ایک بیٹا، بیوی اور والدہ کو کھو دینے والے گھر کے سربراہ نوشیر خان اور ان کی واحد زندہ بچ جانے والی پندرہ سالہ بیٹی سحر سے ملے اور سانحے پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے دونوں باپ بیٹی کو تسلی دی، وزیر اعظم سے بات چیت کے دوران باپ بیٹی آبدیدہ ہوگئے۔

نوشیر خان، سیلاب کے روز گھر پر نہ ہونے کی وجہ سے بچ گئے تھے جبکہ ان کی 15 سالہ بیٹی نے بھاگ کر جان بچائی تھی۔

ضلع غذر کے گاؤں بوبر میں سیلاب سے ایک گھر کے 8 افراد سمیت 12 شہری جاں بحق ہوئے تھے جبکہ جماعت خانہ اور سو کے قریب گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے تھے، سیلاب سے مال مویشی، فصلیں اور درخت بھی تباہ ہوئے تھے۔

وزیر اعظم غذر ضلع سے واپسی پر گلگت کے نواحی گاؤں گورو میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا فضائی جائزہ بھی لیں گے اور بعد ازاں وہ گلگت ایئرپورٹ پر پارٹی رہنماؤں سے سیلاب کی صورتحال پر بات چیت کرنے کے بعد واپس اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق گلگت بلتستان میں یکم جولائی سے جاری بارشوں اور سیلاب کے 110 واقعات میں 22 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے، جبکہ 53 پُل، 500 آبپاشی چینلز اور 800 کے قریب گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

مشہور خبریں۔

فرار قیدی واپس آجائیں، ورنہ سخت سزا ملے گی۔ مراد علی شاہ

?️ 3 جون 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے وارننگ دیتے ہوئے

غزہ میں صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کا قتل عام

?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:    غزہ کی پٹی میں رہائشی علاقے کے خلاف صیہونی

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے سنگین نتائج ہوں گے: سپریم کورٹ اکثریتی بینچ کی وضاحت

?️ 14 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینج نے مخصوص

صیہونی فوج ایک بار پھر حواس باختہ

?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ میں التنمیہ اور التحریر دھڑے کے رکن قاسم ہاشم

عارف نظامی انتقال پر فواد چوہدری، عثمان بزدار کا اظہار افسوس

?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا سینئر صحافی عارف نظامی

یمن کے خلاف جنگ بند کرو: یروشلم چرچ کے آرچ بشپ

?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں: یروشلم میں رومن آرتھوڈوکس چرچ کے آرچ بشپ نے یمن کے

جرمنوں کی آمدنی اب اتنی نہیں رہی کہ زندگی کی ضروری اشیاء خرید سکیں

?️ 16 مئی 2023سچ خبریں:تازہ ترین سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ جرمنی میں بہت

سوشل میڈیا صارفین کا عمران پر تنقید

?️ 7 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ‘آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ’ عنوان کے تحت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے