🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف نےمودی سےمل کر عمران خان کافون ہیک کرنےکی کوشش کی، لیکن کامیاب نہ ہو سکے ہیکنگ کا معاملہ پاناماکیس کی طرح ہے، اگر ثبوت ملے تو نواز شریف کے خلاف کارروائی کریں گے۔
تفصیلات کےمطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ہیکنگ کا معاملہ پاناماکیس کی طرح ہے عمران خان کے زیراستعمال فون نمبرکوہیک کرنےکی کوشش کی گئی یہ نہیں کہا جاسکتا کہ عمران خان کا موبائل ہیکنگ میں کامیابی ہوئی، ہیکنگ کےمعاملےکی ابھی زیادہ تفصیلات نہیں آئی ہیں۔
فوادچوہدری کے مطابق کہا جا رہا ہےنوازشریف نےمودی سےمل کر عمران خان کافون ہیک کرنےکی کوشش کی، سب جانتے ہیں نوازشریف کےمودی سےاس وقت تعلقات کیسےتھے اورہم یہ بھی جانتے ہیں اس وقت پاکستان کے بھارت سےتعلقات بہترنہ تھے۔
واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی ہیکنگ سافٹ ویئر عمران خان کے خلاف بھی استعمال ہوا ہے، نوازشریف کی حکومت میں سافٹ ویئر عمران خان کےخلاف استعمال ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سافٹ ویئراس وقت استعمال ہواتب عمران خان وزیراعظم نہیں تھے، ریکارڈ کے مطابق مختلف نمبرز میں ایک نمبر وزیراعظم عمران خان کے زیراستعمال تھا، اس کے علاوہ نواز حکومت میں یہی سافٹ ویئر حساس اداروں اور سیاست دانوں کےخلاف استعمال ہوا۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور برطانیہ کے قومی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ اسرائیلی کمپنی کے جاسوسی کے سوفٹ وئیر کے ذریعے دنیا بھر میں کم ازکم 50 ہزار افراد کی مبینہ جاسوسی کی گئی جب کہ جاسوسی کا دائرہ کم ازکم 50 ممالک تک پھیلا ہوا تھا۔
برطانیہ کے قومی اخبار دی گارڈین اور امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ سمیت دنیا کے16 اداروں نے مشترکہ تحقیقات کے بعد بتایا کہ اسرائیلی کمپنی این ایس او کے فون ہیکنگ سافٹ ویئر سے دنیا کے کم سے کم50 ہزار شخصیات کے فون نمبرز ہیک کیے گئے۔ ان نمبروں کا اندراج آذربائیجان، بحرین، ہنگری، بھارت، قازقستان، میکسیکو، مراکش، روانڈا ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین اور دیگر نے 9 مئی سے متعلق فرد جرم چیلنج کردی
🗓️ 19 نومبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر
نومبر
امریکی صہیونی منصوبے کےمقابلے میں لبنان کو کمزور کرنے کوشش
🗓️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:لبنان کے ایک رکن پارلیمنٹ نے ایک تقریر میں کہاکہ آج
مارچ
شہر میں ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر 2 ہزار روپے کا چالان
🗓️ 19 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے شہر میں ون وے کی
اسموگ تدارک کیس: حکومت اعلان کرے زرعی زمین پر ہاؤسنگ سوسائٹی نہ بنائی جائیں، جسٹس شاہد کریم
🗓️ 15 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے صوبے میں
نومبر
ٹی ٹی پی بھارتی فنڈ نہ ملنے کی وجہ سے پریشان
🗓️ 25 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد
اگست
Alibaba introduces cashier-less offline retail concept
🗓️ 29 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
فلسطینی استقامت کی حمایت جہاد کی اہم ترین علامتوں میں سے ایک: حسن نصراللہ
🗓️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ
اپریل
آیت اللہ خامنہ ای کی ایٹمی معاہدے میں واپس آنے کی شرط
🗓️ 7 فروری 2021سچ خبریں:رہبر انقلاب کے ٹویٹر پیج پر آخری بات کے نام سے
فروری