وزیر اعظم کا فون ہیک کرنے کے معاملہ پر نواز شریف کے خلاف کاروائی کریں گے: فواد چوہدری

قندیل بلوچ کیس میں ملزم کی رہائی پر فواد چوہدری کا رد عمل

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف نےمودی سےمل کر عمران خان کافون ہیک ‏کرنےکی کوشش کی، لیکن کامیاب نہ ہو سکے ہیکنگ کا ‏معاملہ پاناماکیس کی طرح ہے، اگر ثبوت ملے تو نواز شریف کے خلاف کارروائی کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ہیکنگ کا ‏معاملہ پاناماکیس کی طرح ہے عمران خان کے زیراستعمال فون نمبرکوہیک کرنےکی کوشش کی گئی ‏یہ نہیں کہا جاسکتا کہ عمران خان کا موبائل ہیکنگ میں کامیابی ہوئی، ہیکنگ کےمعاملےکی ابھی ‏زیادہ تفصیلات نہیں آئی ہیں۔

فوادچوہدری کے مطابق کہا جا رہا ہےنوازشریف نےمودی سےمل کر عمران خان کافون ہیک ‏کرنےکی کوشش کی، سب جانتے ہیں نوازشریف کےمودی سےاس وقت تعلقات کیسےتھے اورہم یہ ‏بھی جانتے ہیں اس وقت پاکستان کے بھارت سےتعلقات بہترنہ تھے۔

واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی ہیکنگ سافٹ ویئر ‏عمران خان کے خلاف بھی استعمال ہوا ہے، نوازشریف کی حکومت میں سافٹ ویئر عمران خان ‏کےخلاف استعمال ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سافٹ ویئراس وقت استعمال ہواتب عمران خان وزیراعظم نہیں تھے، ریکارڈ کے ‏مطابق مختلف نمبرز میں ایک نمبر وزیراعظم عمران خان کے زیراستعمال تھا، اس کے علاوہ نواز ‏حکومت میں یہی سافٹ ویئر حساس اداروں اور سیاست دانوں کےخلاف استعمال ہوا۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور برطانیہ کے قومی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ اسرائیلی کمپنی کے جاسوسی کے سوفٹ وئیر کے ذریعے دنیا بھر میں کم ازکم 50 ہزار افراد کی مبینہ جاسوسی کی گئی جب کہ جاسوسی کا دائرہ کم ازکم 50 ممالک تک پھیلا ہوا تھا۔

برطانیہ کے قومی اخبار دی گارڈین اور امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ سمیت دنیا کے16 اداروں نے مشترکہ تحقیقات کے بعد بتایا کہ اسرائیلی کمپنی این ایس او کے فون ہیکنگ سافٹ ویئر سے دنیا کے کم سے کم50 ہزار شخصیات کے فون نمبرز ہیک کیے گئے۔ ان نمبروں کا اندراج آذربائیجان، بحرین، ہنگری، بھارت، قازقستان، میکسیکو، مراکش، روانڈا ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

آڈیو لیکس کیس: دو تحقیقاتی ایجنسیوں کے سربراہان ذاتی حیثیت میں طلب

?️ 23 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں

پاکستانی آرمی چیف کا سعودی عرب اور یو اے ای کے دورے کا خفیہ ایجنڈا

?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:واشنگٹن اسٹڈیز سینٹر نے ایک رپورٹ میں پاکستان کے ساتھ سعودی

دہشت گردی کو دوبارہ سر نہیں اٹھانےدیں گے

?️ 28 ستمبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ

شہریوں کو رفح سے نکلنے پر مجبور کرنا ناقابل برداشت: بورل

?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے اہلکار نے کہا کہ غزہ

غزہ کے رہائشی علاقوں پر فضائی اور توپخانے کے حملوں کی لہر

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: جہاں غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے زمینی اور

یمن میں سعودی اتحاد کی شکست اور پلان بی پر عمل درآمد

?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن میں مرکزی منصوبے کی ناکامی کے بعد سعودی عرب کے

آئین پر عمل نہ کرنے سے ملک کا ہر ادارہ کمزور ہو رہا ہے، مولانا فضل الرحمان

?️ 23 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کا غریب گھرانوں کے لیے اہم اعلان

?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے